ایشیا
1 منٹ پڑھنے
بنگلہ دیش میں فوجی طیارہ اسکول پر گر گیا،متعدد طلبہ ہلاک و زخمی
حکام کے مطابق ،زخمیوں میں کم از کم 70 طالب علم بھی شامل ہیں اور ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر اسکول کے طالب علم اور عملہ شامل ہیں۔ طیارے میں اکیلا موجود پائلٹ بھی زخمیوں میں شامل ہے
بنگلہ دیش میں فوجی طیارہ  اسکول پر گر گیا،متعدد طلبہ ہلاک و زخمی
/ AP
21 جولائی 2025

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں فوجی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

 اس معلومات کا اعلان فائر سروس کی جانب سے کیا گیا۔

حکام کے مطابق ،زخمیوں میں کم از کم 70 طالب علم بھی شامل ہیں اور ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر اسکول کے طالب علم اور عملہ شامل ہیں۔ طیارے میں اکیلا موجود پائلٹ بھی زخمیوں میں شامل ہے۔

اس سانحے کی وجہ سے عبوری حکومت نے منگل کو یوم سوگ کا اعلان کیا۔

عبوری حکومت کے سربراہ کے معاون خصوصی سید الرحمٰن نے کہا کہ 70 طالب علموں سمیت 100 سے 150 افراد جھلس کر زخمی ہوئے اور انہیں ڈھاکہ کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

آرمی میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق طیارے نے مقامی وقت کے مطابق 13 بج کر 6 منٹ پر اڑان بھری۔

جولائی 2018 میں بنگلہ دیشی فضائیہ کا تربیتی طیارہ جنوب مغربی علاقے جیسور میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں دو پائلٹ ہلاک ہو گئے تھے۔

دریافت کیجیے
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان
فن لینڈ کے ساتھ  تجارتی تعلقات میں فروغ چاہتے ہیں:ایردوان
ترکیہ: ایردوان۔میکرون ملاقات