دنیا
3 منٹ پڑھنے
یورپی یونین 3,000 فلسطینی پولیس افسران کو تربیت دے گی
یورپی یونین، مقبوضہ مغربی کنارے میں نافذالعمل پروگرام سے مشابہہ پروگرام کے تحت غزہ میں 3,000 فلسطینی پولیس افسران کو تربیت دینا چاہتی ہے
یورپی یونین 3,000 فلسطینی پولیس افسران کو تربیت دے گی
(فائل) 12 جولائی 2023 کو مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین میں ایک فلسطینی پولیس افسر گاڑی میں بیٹھا پہرا دے رہا ہے۔ / Reuters

یورپی یونین، فی الوقت مقبوضہ مغربی کنارے میں نافذالعمل پروگرام سے مشابہہ پروگرام کے تحت غزہ میں 3,000 فلسطینی پولیس افسران کو تربیت دینا چاہتی ہے۔

نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے یورپی یونین کے ایک عہدیدار نے بدھ کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اگر موجودہ جنگ بندی برقرار رہتی ہے تو 'ایک اہم پولیس فورس  کے ذریعے'  غزہ کو  مستحکم کرنے کی "ضرورت" پڑےگی ۔

اقوامِ متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے سوموار کو ایک امریکی مسودہ قرارداد  کو منظور کیا تھا۔یہ مسّودہ قرار داد  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ،10 اکتوبر سے اسرائیل اور حماس کے درمیان نازک جنگ بندی برقرار رکھنے والے،' غزّہ منصوبے' کی حمایت کرتی ہے ۔

مذکورہ  امن منصوبہ خاص طور پر ایک بین الاقوامی فورس کے قیام کی اجازت دیتا ہے۔ یہ بین الاقوامی فورس،  اسرائیل ، مصر اور نئی تربیت یافتہ فلسطینی پولیس کے ساتھ مل کرسرحدی علاقوں کو محفوظ بنانے اور غزہ کو غیر مسلح کرنے  میں مدد کرے گی۔

اتحاد کے اندر اسرائیل حامی اور فلسطین حامی ممالک کے درمیان فکری اختلافات کی وجہ سے یورپی یونین کو اسرائیل کی غزہ پرمسّلط کردہ  دو سالہ جنگ کے دوران اپنا  اثر و رسوخ برقرار رکھنے میں دشواری کا سامنا  رہا ہے۔

یونین، علاقے میں اپنے کردار کی بحالی کی  خواہش مند ہے اور علاقے میں  طویل المدت سلامتی  کی کوششوں کے حصے کے طور پر ایسی فلسطینی پولیس  نفری   کی تجویز پیش کرے گی جنہیں خصوصی تربیت دی جائے گی اور جس کا حماس سے کوئی تعلق نہیں ہو گا۔

فلسطین انتظامیہ میں اصلاحات

ایک عہدیدار کے بقول غزہ میں تقریباً 7,000 پولیس اہلکار تاحال  مقبوضہ مغربی کنارے کی فلسطینی حکومت کے تنخواہ  دار ملازم ہیں۔اس پولیس نفری سے  بہت سے ریٹائر ہو چکے ہیں یا کام کرنے سے قاصر ہیں  لیکن ان میں سے تقریباً 3,000 کو تربیت دی جا سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ تربیت غزہ سے باہر دی جائے گی۔

یورپی اتحاد 2006 سے، تقریباً 13 ملین یوروبجٹ کے ساتھ، مقبوضہ مغربی کنارے میں پولیس تربیتی مشن کی مالی اعانت کر رہا ہے ۔

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ بروز جمعرات  برسلز میں متوقع مذاکرات میں  اس تربیتی تجویز پر بحث کریں گے۔ اسی روزیونین  ایک فلسطینی ڈونر کانفرنس بھی منعقد کرے گی جس میں ، بشمول عرب ریاستیں،تقریباً 60 وفود شریک ہوں گے۔ کانفرنس میں اسرائیل شامل نہیں ہو گا۔

عہدیدار کے مطابق مذکورہ  کانفرنس شرکاء کو فلسطینی انتظامیہ  کی اصلاحات میں پیش رفت کا "جائزہ لینے" موقع فراہم کرے گی۔

یورپی اتحاد  فلسطینی حکومت  کا بنیادی مالی معاون ہے لیکن اس نے مستقبل کی امداد، اصلاحات سے، مشروط کر رکھی ہے۔ اتحاد کا کہنا ہے کہ یورپ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے اور  فلسطینی حکومت  کا، اسرائیل۔فلسطین تنازعے کے دو ریاستی حل میں کردار  ادا کرنے کے لیے، مطلوبہ اصلاحات  کرنا ضروری ہے۔

دریافت کیجیے
سی آئی اے نے کیوبا کے لیے پوشیدہ ٹاسک فورس تشکیل  دے دی
یکاترینبرگ کے قریب کار دھماکہ، روسی ڈرون بنانے والی کمپنی کے سربراہ شدید زخمی
لبنانی مہاجرین اپنے گھروں کو واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں: اقوامِ متحدہ
امریکا نے برازیل کے سفیر کے ویزے کو منسوخ کر دیا
دنیا جاپان سے ہوشیار رہے: شمالی کوریا
روسی میزائل اور ڈراون حملوں میں کیف کے قرب و جوار میں 14 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
فلپائن میں 6.3 کی شدّت کا زلزلہ
چین کے شاانشی صوبے میں شدید بارشوں کے باعث ایک لاکھ 15 ہزار لوگوں کی نقل مکانی
گوئٹے مالا: فیوگو آتش فشاں میں دھماکے
روسی علاقوں پر یوکرینی ڈراونز کی بارش، ماسکو پر حملے میں پانچ افراد ہلاک
امریکہ: 65,000 سے زیادہ شہری اپنے گھروں سے نکال گئے
شمالی کوریا: امریکہ اور اس کے اتحادی ایشیا-پیسیفک میں 'نئے سیکیورٹی بحران' کو ہوا دے رہے ہیں
آسٹریلیا: ایچ فائیو برڈ فلو کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر پرندے ہلاک
یوکرین اور روس کے مابین حملوں میں شدت آگئی،متعدد ہلاکتیں
مصر میں  5.3 شدت کا زلزلہ،عوام میں خوف و ہراس
گیس پروم: یورپی گیس ذخائر میں کمی، ترسیل کے عمل کو خطرات س دو چار کر رہی ہے
امید ہے معاہدہ طے پا جائے گا: ٹرمپ
جاپان: ہلاکتوں کی تعداد 38 ہو گئی
ٹرمپ نے ایران کے خلاف طے شدہ حملہ منسوخ کر دیا
وینزویلا سیاسی انتقالِ اقتدار پر بات چیت شروع کر رہا ہے