غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
اسرائیلی فائرنگ سے ایک فلسطینی ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے، فائر بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق جنگ بندی نافذالعمل ہونے کے بعد سے کم از کم 716 فلسطینی ہلاک اور 1,968 زخمی ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی فائرنگ سے ایک فلسطینی ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے، فائر بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری
اسرائیلی حملے غزہ میں جنگ بندی کے باوجود جاری ہیں۔ / AA
6 اپریل 2026

طبی ذرائع کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں، جو اکتوبر 2025 سے نافذ جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کا حصہ ہے۔

ذرائع نے کہا کہ حملوں میں زخمیوں میں بچے بھی شامل تھے، اور یہ حملے غزہ پٹی کے متعدد علاقوں کو نشانہ بنا کر کیے گئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے کئی مقامات پر فائرنگ کی، جن میں مشرقی غزہ شہر کا محلہ شجاعیہ اور جنوبی شہر خان یونس شامل ہیں۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق جب سے جنگ بندی نافذ ہوئی ہے کم از کم 716 فلسطینی ہلاک اور 1,968 زخمی ہو چکے ہیں۔

طبی ذرائع اور گواہوں کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مشرقی غزہ شہر میں ایک اسرائیلی ڈرون کے فلسطینیوں کے ایک گروہ پر حملے کے بعد تین مزید فلسطینی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

طبی ذرائع نے کہا کہ حملے کے بعد متاثرین کو وسطی غزہ شہر کے الاہلی بیپٹسٹ ہسپتال اور مغرب کے الشفا ہسپتال منتقل کیا گیاہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے  کہ حملہ الشاوا اسکوائر کے قریب فلسطینی سیکیورٹی اہلکاروں کے ایک گروہ کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔

اس سے قبل ہفتے کے روز غزہ کے مرکز میں ایک گاڑی پر اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک فلسطینی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو ئے تھے۔

یہ جنگ بندی غزہ میں دو سالہ اسرائیلی نسل کشی کو ختم کرنے کے لیے تھی، جس کے نتیجے میں 72,000 سے زائد افراد ہلاک اور 172,000 زخمی ہوئے۔

اس جنگ نے غزہ پٹی میں شہری انفراسٹرکچر کا تقریباً 90 فیصد تباہ کر دیا۔

اقوامِ متحدہ نے ازسرِ نو تعمیر کے اخراجات کا اندازہ تقریباً 70 ارب ڈالر لگایا ہے۔

 

دریافت کیجیے
مشرق وسطی میں ایرانی ڈرونز گرانے میں مدد کی ہے:زیلنسکی
اسرائیل انسانیت کے لیے ایک "کینسر ہے": خواجہ آصف
ایرانی سینیئر سفارتکار  امریکہ۔اسرائیل دہشت گرد حملے میں ہلاک
بیلجیئم: جنگ بندی میں لبنان کو بھی شامل کیا جائے
ٹرمپ: امریکی فوجیں علاقے میں موجود رہیں گی
پاکستان: ہم، لبنان میں اسرائیلی 'جارحیت' کی سخت مذّمت کرتے ہیں
شمالی کوریا نے کلسٹر مونیشن وارہیڈ بیلسٹک میزائل کاتجربہ کر ڈالا
لبنان پر حملوں کا جواب،حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر راکٹ برسا دیئے
امریکہ-ایران جنگ بندی کا اعلان،اسرائیل کی حمایت
لبنان پر اسرائیلی حملے، 4 افراد ہلاک
فائر بندی کی حمایت نیتن یاہو کی 'سیاسی ناکامی' ہے: لاپڈ
تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی، عالمی اسٹاک میں زبردست اضافہ
ایران: امریکہ نے 10 نکاتی امن تجویز کو 'اصولی طور پر' قبول کر لیا ہے
پاکستان: امریکہ اور ایران فوری جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں
امریکہ آبنائے ہرمز میں ٹریفک کی بھیڑ کو سنبھالنے میں مدد کرے گا: ٹرمپ