دنیا
2 منٹ پڑھنے
ہم نے ایک خصوصی پیغام ایرانی رہبر تک پہنچایا ہے: نقوی
ہم نے، پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کا، ایک خصوصی پیغام ایرانی رہبر تک پہنچایا ہے: وزیر داخلہ محسن نقوی
ہم نے ایک خصوصی پیغام ایرانی رہبر تک پہنچایا ہے: نقوی
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی (بائیں) 21 مئی 2026 کو تہران، ایران میں پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی (دائیں) سے ملاقات کر رہے ہیں [فائل]۔ / AA

پاکستان کے وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم نے،  پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کا، ایک خصوصی پیغام ایرانی رہبر تک پہنچایا ہے۔

ایران کے وزیرِ داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات کے بعد اخباری نمائندوں کے ساتھ  بات چیت میں  نقوی نے کہا ہے کہ "ہم نے، ایران۔امریکہ تنازعے میں اسلام آباد کی ثالثانہ کوششوں کے سلسلے میں کئے گئے دورہ تہران  کے دوران ، پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کا خصوصی پیغام ایرانی رہبر تک پہنچایا ہے۔

یہ پیغام وزیرِ اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے بھیجا گیا تھا اور، سفارت کاری کی حمایت کے زیرِ مقصد جاری،  اہم رابطہ کاری کا حصّہ ہے"۔

 نقوی نے یہ امید بھی ظاہر کی ہے کہ جاری سفارتی کوششیں خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان، 28 فروری کو ایران کے خلاف امریکہ۔اسرائیل  جنگ شروع ہونے کے بعد سے، تہران اور واشنگٹن کے درمیان ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔

8 اپریل کو پاکستان کے زیرِ  ثالثی ایک عارضی جنگ بندی طے پائی تھی، تاہم اس کے نفاذ سے متعلق اختلافات اور بعد ازاں رونما ہونے والی علاقائی پیش رفتوں کے باعث مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے تھے۔

حالیہ دورہ ، محسن نقوی اور ان کے ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی کے درمیان جمعہ کے روز کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں طے پانے والی ملاقات کے بعد کیا گیا ہے۔ دونوں عہدیداروں نے بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم 'SCO' وزرائے داخلہ اجلاس میں شرکت کی تھی۔

دریافت کیجیے
فرانس میں شدید طوفان، 13,000 گھر بجلی سے محروم
یوکرین: روسی حملوں میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں
میانمار: روہینگیا مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زیادہ افراد ہلاک
امریکی فوج کیوبا کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے اختیارات پر غور کر رہی ہے: رپورٹ
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کامیابی،فائنل اسپین کے ساتھ کھیلے گا
آسٹریلیا نےڈیٹا سینٹروں اور کاپی رائٹ سے متعلقہ اے آئی قوانین کا اعلان کر دیا
ملائیشیا میں کسی بھی اسرائیلی کو پایا گیا تو فوراً ملک بدر کر دیا جائے گا: انور ابراہیم
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ
15 جولائی ایک اہم تاریخی موڑ ہے: یلماز
یوکرین: تجارتی کشتیوں پر روسی حملوں میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں
امریکی سینٹ نے دفاعی بل مسترد کر دیا
15 جولائی کی رات کے حالات، اقدامِ بغاوت کے اہم اور فیصلہ کُن موڑ اور ملّت کی بے مثال مزاحمت
ایران: حادثے کے بعد بحری جہاز کے 23 افراد کو بچا لیا گیا