سیاست
2 منٹ پڑھنے
جنوبی کوریا، پولینڈ کو 180 عدد K2 بلیک پینتھر ٹینک برآمد کرے گا
سیول اس مہینے کے آخر میں اپنی تاریخ کے سب سے بڑے دفاعی برآمد کے معاہدے پر دستخط کرنے جا رہا ہے: یونہاپ
جنوبی کوریا، پولینڈ کو 180 عدد K2 بلیک پینتھر ٹینک برآمد کرے گا
Poland will receive 180 K2 tanks. Of these, 117 will be manufactured by South Korean defence contractor Hyundai Rotem Co. / Others

جنوبی کوریا یونہاپ خبر ایجنسی  نے، حکومتی ذرائع کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں، کہا ہے کہ  جنوبی کوریا رواں مہینے کے آخر میں پولینڈ کو تقریباً 6 ارب ڈالر مالیت کے اضافی K2 بلیک پینتھر ٹینکوں کی برآمد کے لیے دفاعی معاہدے کو حتمی شکل دینے  کی تیاریاں کر رہا ہے۔یہ معاہدہ سیول کی اب تک کی سب سے بڑی اسلحہ برآمد ہوگی ۔

دفاعی صنعت کے ایک عہدیدار نے یونہاپ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ  دستخط کی تقریب اس ماہ کے آخر میں بروز  منگل  پولینڈ میں متوقع  ہے۔

معاہدے کے تحت، پولینڈ کو 180 عدد K2 ٹینک فراہم کیے جائیں گے۔ ان میں سے 117 ٹینک جنوبی کوریا کی دفاعی کمپنی ہنڈائی روٹم کمپنی تیار کرے گی اور باقی  پولینڈ کی سرکاری دفاعی فرم PGZ اپنے ملک میں تیار کرے گی۔

سکیورٹی  خدشات

یہ معاہدہ 2023 کے آخر تک متوقع تھا لیکن دونوں ممالک میں سیاسی پیش رفتوں اور خاص طور پر  جنوبی کوریا میں دسمبر کے ناکام  مارشل لاء کے پیدا کردہ  داخلی عدم استحکام کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گیا۔

معاہدہ ، اپنی فوجی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے  کے لئے، پولینڈ کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے اور روس۔یوکرین جنگ کے پیدا کردہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا جا رہا ہے۔

2022 میں وارسا نے جنوبی کوریا کے ساتھ کئی دفاعی معاہدے کیے جن میں K2 ٹینک، K9 خودکار ہووٹزر، اور FA-50 ہلکے محارب طیاروں  کے معاہدے شامل ہیں۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
ترکیہ اور آذربائیجان علاقے میں 'استحکام کے دو جزائر' کی حیثیت کے مالک ہیں، ترک وزیر خارجہ فیدان
امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد بھاری نقصانات کی اطلاع
ایران: ہم نے جزیرہ قشم  کے اوپر ایک امریکی ڈراون کو گرا دیا ہے