دنیا
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ-پوتن ملاقات جلد ہو سکتی ہے:کریملن
جون 2021 میں جنیوا میں جو بائیڈن کی پیوٹن سے ملاقات کے بعد سے کسی بھی موجودہ امریکی اور روسی صدر کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہوگی اور یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب ٹرمپ یوکرین پر روس کے فوجی حملوں کو  ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں
ٹرمپ-پوتن ملاقات جلد ہو سکتی ہے:کریملن
گزشتہ چند ہفتوں میں یوکرین جنگ کے حوالے سے ٹرمپ نے پوتن کے خلاف بڑھتی ہوئی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ / Reuters
7 اگست 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کے درمیان آئندہ ہفتے ملاقات ہو سکتی ہے۔

جون 2021 میں جنیوا میں جو بائیڈن کی پیوٹن سے ملاقات کے بعد سے کسی بھی موجودہ امریکی اور روسی صدر کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہوگی اور یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب ٹرمپ یوکرین پر روس کے فوجی حملوں کو  ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسیوں نے کریملن کے معاون یوری اوشاکوف کے حوالے سے بتایا  ہے کہ امریکی فریق کی تجویز پر آنے والے دنوں میں دو طرفہ سربراہی اجلاس منعقد کرنے کے لیے اصولی طور پر معاہدہ طے پا گیا ہے۔

اوشاکوف نے مزید کہا کہ اب ہم اپنے امریکی ساتھیوں کے ساتھ مل کر تفصیلات پر کام شروع کر رہے ہی۔

اوشاکوف نے یہ بھی کہا کہ ملاقات کے مقام پر اصولی طور پر اتفاق ہو گیا ہے لیکن انہوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ یہ اجلاس کہاں منعقد ہوگا۔

یہ اعلان ماسکو میں پوٹن سے امریکی سفیر اسٹیو وٹکوف کی ملاقات کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔

اوشاکوف نے کہا کہ وٹکوف نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ سہ فریقی ملاقات کی تجویز پیش کی لیکن روس نے اس تجویز کا جواب نہیں دیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ روسی فریق نے بغیر کسی تبصرہ کے اس متبادل  کو مکمل طور پر چھوڑ دیا ہے۔

دریافت کیجیے
عالمی صمود بحری بیڑہ دوبارہ غزہ کے لئے عازمِ سفر
ترکیہ: اردوعان۔ماکرون ملاقات
پاکستان میں 21 گھنٹے کے طویل امریکہ۔ایران مذاکرات بغیر معاہدے کے ختم ہو گئے
امریکی فریق کے غیر معقول مطالبات نے مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہونےدی: ایران ذرائع ابلاغ
اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مستقل جنگ بندی کے لیے مذاکرات شروع
ایران جنگ می امریکی طیارہ نما ڈراون طیاروں کو وسیع پیمانے کا نقصان
اسرائیل کے غزہ کے ایک مہاجر کیمپ پر حملے میں فلسطینی شہری شہید
امریکی خفیہ رپورٹ کے مطابق چین ایران کو دفاعی فضائی نظام فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے
امریکی نائب صدر جے ونس امریکہ-ایران مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گئے
اسرائیل کا دعویٰ: ہم  نے ایران جنگ کے دوران 10,800 ہوائی حملے کیے ہیں
میلانیا ٹرمپ: میرے  جنسی جرائم کے مرتکب جیفری ایپسٹین سے کبھی کوئی تعلقات نہیں رہے
مشرق وسطی میں ایرانی ڈرونز گرانے میں مدد کی ہے:زیلنسکی
اسرائیل انسانیت کے لیے ایک "کینسر ہے": خواجہ آصف
ایرانی سینیئر سفارتکار  امریکہ۔اسرائیل دہشت گرد حملے میں ہلاک
بیلجیئم: جنگ بندی میں لبنان کو بھی شامل کیا جائے