دنیا
2 منٹ پڑھنے
روس: یوکرین نے تواپسے بندرگاہ کو نشانہ بنایا ہے
ڈرون حملے کے نتیجے میں توپسے بندرگاہ کے باربرداری بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے: تاس
روس: یوکرین نے تواپسے بندرگاہ کو نشانہ بنایا ہے
سیٹلائٹ تصویر میں روس کی است-لوگا بندرگاہ پر یوکرین کے پہلے حملوں کے بعد تیل کے ٹینکوں سے اٹھتا دھواں دکھایا گیا ہے۔

روسی حکام نے کہا ہے کہ یوکرین نے روس کی بحیرہ اسود بندرگاہ 'تواپسے' پر بڑے پیمانے کا ڈرون حملہ کیا ہے۔ حملے کے نتیجے میں بندرگاہ میں آگ بھڑک اٹھی اور ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔

ایسے میں کہ جب 16 اپریل کے ایسے ہی ایک اور حملے کی نشانات ابھی تازہ  ہیں  یہ واقعہ مرکز توجہ بن گیا ہے۔

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس نے پیر کو جاری کردہ خبر میں کہا ہے کہ ڈرون حملے کے نتیجے میں توپسے بندرگاہ کے باربرداری بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔

تواپسے، روس کے جنوبی حصّے کی بڑی بندرگاہوں میں شمار ہوتی  ہے۔ بندرگاہ تیل مصنوعات کی برآمدات  کا مرکز ہے اور یہاں سے  کوئلے اور کھاد جیسی خشک باربرداری  بھی کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ بندرگاہ میں روسنیفٹ کی زیرِ ملکیت  ایک بڑی آئل ریفائنری بھی واقع ہے ۔

 کراسنوڈار  کے گورنر وینیامین کوندراتییف نے ٹیلگرام سے جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ "تواپسے پر ایک اور بڑے پیمانے کا ڈرون حملہ کیا گیا ہے اور بندرگاہ پر آگ لگی ہے"۔

کوندراتییف نے کہا ہے کہ بندرگاہ پر ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہواہے۔ ڈرون کے ملبے نے ایک کنڈرگارٹن اور پرائمری اسکول سے لے کر ایک چرچ اور رہائشی مکانات کے بلاک سمیت شہر کی متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچایا ہے۔

روس وزارت دفاع نے کہا ہےکہ رات بھر میں 112 یوکرینی ڈرون تباہ کیے گئے ہیں۔

دریافت کیجیے
امریکہ: وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کے عائد کردہ جرمانوں کا نفاذ روک دیا
غزہ میں جنگ بندی مستقل طور سے بحال کروائی جائے: گوتیرس
ماسکو پر 650 ڈرونز سے حملہ،  روس کے خلاف گزشتہ دو برسوں میں بڑا ترین دوسرا حملہ تھا
فرانس:طلباء کی احتجاجی تحریک جاری، 500 ہائی اسکول بند ہو گئے
روس میں لیبارٹری ملازمہ کی مشکوک موت سے وبا کا خدشہ پیدا
دہشتگردی کا خطرہ،امریکہ نے B-1 طیارے برطانیہ سے ہٹا دیئے
غیر ملکی شہری اور سفارت کار کیف چھوڑ دیں:روس
ٹرمپ:ایران جوہری ہتھیار کے منصوبے سے تقریباً دستبردار ہو چکا ہے
ہزاروں کی تعداد میں 'کاکروچ' کارکنان نے مودی کے الیکشن چیف کے استعفی کا مطالبہ کیا
سرحدی بارودی سرنگ سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے تو شمالی کوریا نے ایک بیلسٹک میزائل داغا
امریکی عہدیدار ایران کے خلاف اقدامات پر بات چیت کے لیے کیمپ ڈیوڈ میں یکجا ہوئے، ایکسیوس
جنوبی کوریا امریکہ میں 200 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا
ٹینیسی: زہریلے انجیکشنز کے باوجود  سزائے موت پانے والی خاتون بچ گئی: وکلا
امریکہ:200 سال بعد خاتون کو سزائے موت دینے کا فیصلہ
امریکہ:آر اے ایف بیس کے قریب مشتبہ منصوبے کے پیچھے غیر ملکی ہاتھ ہے
شمالی کوریا کے 8ہزار فوجی روس میں ہیں:زیلنسکی
یوکرین پر روسی حملوں میں شدت،متعدد ہلاک و زخمی
شمالی بھارت میں شدید بارشوں اور سیلاب سے درجنوں افراد ہلاک
آئندہ 5 سالوں میں آذربائیجان میں ہر جگہ قابل تجدید توانائی ہوگی: علی ییف
ایران: 'مکّہ معاہدہ' اتحادِ مسلمین کے لئے اٹھایا گیا قدم ہے