دنیا
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ: بائیں بازو کے کچرے کو بھی کرسمس مبارک
ہر ایک کو میری کرسمَس، اُس انتہاپسند بائیں بازو کے کچرے کو بھی جو ہماری قوم کو تباہ کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں: صدر ٹرمپ
ٹرمپ: بائیں بازو کے کچرے کو بھی کرسمس مبارک
امریکی صدر ٹرمپ نے پام بیچ میں واقع اپنے مار-اے-لاگو کلب کے بال روم میں کرسمس ایو ڈنر میں شرکت کی۔ / Reuters

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرسمَس کی شام  کو، حزب اختلاف  ڈیموکریٹوں  پر، حملے کے لیے استعمال کیا اور انہیں "انتہا پسند بائیں بازو کا کچرا" کہا ہے۔

ری پبلکن صدر 'ٹرمپ' نے فلوریڈا میں  اپنی 'مار-اے-لاگو' رہائش گاہ سے نئے سال کے جوش و خروش کے ساتھ  کرسمَس  کا آغاز کیا۔ وہ، نوراڈ کی سانٹا کلاز ٹریکر کالوں میں شامل ہوئے اور دنیا بھر میں موجود امریکی فوجیوں کو کرسمَس کی مبارکبا دی ہے۔

تاہم ٹرمپ نے اپنے حریف ڈیموکریٹوں  کےلئے اسی خوش مزاجی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ کرسمس کی شام ٹرتھ سوشل سے جاری کردہ بیان میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ "ہر ایک کو میری کرسمَس، اُس انتہاپسند بائیں بازو کے کچرے کو بھی جو ہماری قوم کو تباہ کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں لیکن بُری طرح ناکام ہو رہے ہیں"۔

"اب ہمارے  ملکی موضوعات  کھُلی سرحدیں، عورتوں کے کھیلوں میں مرد،جنسی آزادی  ہر ایک  کے لیے اور   قانون نافذ کرنے والے کمزور  ادارے نہیں ہیں۔ اب ہمارے  موضوعات  ریکارڈ اسٹاک مارکیٹ اور 401K ، کئی  دہائیوں کے بعد جرائم کی کم ترین تعداد،  مہنگائی  سے پاک زندگی اورتوقع سے 2 پوائنٹ بہتری کے ساتھ  4.3 فیصد  جی ڈی پی ہیں۔

ٹرمپ نے، مہنگائی کے معاملات پر ان کی انتظامیہ کی کارکردگی پر اعتراض  کرنے کی وجہ سے،حزبِ اختلاف  پر بھی کڑی تنقید کی ہے۔ یہ تنقید  شعبہ  کامرس  کے جاری کردہ  اعداد و شمار کی طرف سے   اقتصادی سال کی تیسری سہ ماہی میں 4.3 فیصد بڑھوتی کے ساتھ گذشتہ 2 سال کے بلند ترین  جی ڈی پی کا اعلان کرنے کے بعد کی گئی ہے ۔

لیکن رپورٹ نے یہ بھی دکھایا  ہےکہ گھریلو خریداری کی قیمت میں 3.4 فیصد  اضافہ ہوا ہے  جو دوسری سہ ماہی کے 2.0 فیصد کے مقابلے میں مہنگائی کی کہیں بلند شرح ہے۔

واضح رہے کہ کرسمَس سے ایک ہفتہ قبل، ڈیموکریٹوں نے شعبہ انصاف  پر تنقید کی  اور کہا تھا  اس نے جنسی مجرم جیفری ایپسٹین ، جو کبھی ٹرمپ کے دوست تھے ، کی تفتیش سے متعلقہ ریکارڈ کو جاری کرنے میں سستی کی اور  ان میں بڑے پیمانے پر ترمیم کی ہے۔

ٹرمپ نے، کیریبین کے پانیوں میں متعین امریکی بحریہ کے ارکان سمیت، دنیا بھر میں موجود امریکی فوجیوں کو بھی  کرسمس کی مبارکباد دی ہے۔

یاد رہے کہ واشنگٹن نے وینزویلا کے صدر  نکولس مادورو پر دباؤ ڈال کر  عہدہ صدارت  چھوڑنے پر مجبور کرنے کی مہم شروع کر رکھی ہے۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع