دنیا
2 منٹ پڑھنے
ونیزویلا: امریکہ کے ساتھ توانائی کا معاہدہ 25 سال تک برقرار رہے گا
خام تیل کی یومیہ پیداوار 15 لاکھ بیرل ہو گی اور وینزویلا اپنے قدرتی وسائل پر خودمختاری برقرار رکھے گا: وزیر اعظم ڈیلسی رودریگز
ونیزویلا: امریکہ کے ساتھ توانائی کا معاہدہ 25 سال تک برقرار رہے گا
روڈریگز امریکہ کے ساتھ 25 سالہ توانائی کے معاہدے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے (تصویر: فائل) / Reuters

وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ طے پانے والا توانائی کا معاہدہ 25 سال تک نافذ العمل رہے گا۔ معاہدے کے تحت خام تیل کی پیداوار بڑھا کر یومیہ 15 لاکھ بیرل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ تاہم ملک اپنے قدرتی وسائل پر اپنی خودمختاری برقرار رکھے گا۔

روڈریگیز نے رات گئےجاری کردہ  خطاب میں اس معاہدے کو معیشت کی بحالی اور حکومتی آمدنی میں اضافے میں مدد دینے والا ایک "تاریخی" معاہدہ قرار دیا اور کہا ہے کہ یہ  معاہدہ ملک کے مستقبل کی تشکیل کرے گا۔

روڈریگیز نے سرکاری ٹیلی ویژن VTV کو دیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ "یہ 25 سالہ دو طرفہ منصوبہ تیل کے 17 اسٹریٹجک میدانوں کی ترقی کا تصور پیش کرتا  اور یومیہ 15 لاکھ بیرل سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کا ہدف رکھتا ہے۔"

انہوں نے کہا ہے کہپہلے مرحلے میں  یومیہ 15 لاکھ بیرل پیداوار دی جائے گی۔ علاوہ ازیں  شعبہ توانائی کے وسیع تر ترقیاتی منصوبے کے تحت تیل کے ایسے آٹح بلاک بھی پیداوار کے لیے کھولے جائیں گے جنہیں اس سے قبل ترقی نہیں دی گئی تھی۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس امید کے ساتھ کہ امریکی کمپنیاں وینزویلا کے شدید متاثرہ شعبہ تیل  کو دوبارہ فعال کر سکتی اور امریکہ میں ایندھن کی قیمتیں کم کرنے کے لیے تیل فراہم کر سکتی ہیں، جمعہ کے روز وینزویلا کے تیل کے ذخائر پر جزوی کنٹرول حاصل کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا  تھا ۔

ٹرمپ نے کہا تھا  کہ واشنگٹن نے نجی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے 65 ارب بیرل سے زائد ثابت شدہ تیل کے ذخائر پر اکثریتی کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

دنیا کے سب سے بڑے ثابت شدہ تیل کے ذخائر کا مالک  وینزویلا، کئی برسوں سے سرمایہ کاری کی کمی اور پابندیوں کے بعد اس وقت تقریباً یومیہ 12 لاکھ 50 ہزار بیرل تیل پیدا کر رہا ہے۔

دریافت کیجیے
ترکیہ نے سویٹزرلینڈ کو پہلی سی ای وی یورپی چیمپئن شپ میں ہرا دیا
9 یورپی ممالک نے ہوائی اڈوں پر شدید رش  کے باعث داخلی اور خارجی چیکنگ کو ملتوی کر دیا
اسرائیلی فلم سازوں کی شہریت منسوخ کروادوں گا:اسرائیلی وزیر
اسرائیلی وزیر دفاع کی جنوبی لبنان کے پہاڑوں کی طرف رخ کرنے والوں کو 'ختم کرنے' کی دھمکی
ایران اور متحدہ عرب امارات باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے اور تعاون میں توسیع پر متفق
اسرائیل نے ڈرون حملہ کر کے دو فلسطینیوں کو قتل اور 13 کو زخمی کر دیا
فلسطین: ہم برکس کے اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہیں
عراق: ڈرون لانچنگ پلیٹ فارم کو قبضے میں لے لیا گیا ہے
یوکرین کی طرف سے تاتارستان پر ڈرون حملے
ترکیہ: ہم، سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی مذّمت کرتے ہیں
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ: امریکہ کا فیصلہ انتہائی  افسوسناک ہے
ترکیہ: ہم، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے موقف سے اتفاق کرتے ہیں
فرانس میں ٹرین حادثے کی تحقیقات ممکنہ طور پر سبوتاژ کے طور پر کی جا رہی ہیں
لبنان سے انخلاء تک اسرائیل کے ساتھ کوئی نئی مذاکرات نہیں: عون
سعودی عرب: عراق سے تیل پائپ لائن کو نشانہ بنائے جانے کے بعد بغداد اس واقع کی تحقیقات کر رہا ہے