دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکہ: ہم نے آج مسلسل گیارہویں رات بھی ایران پر فضائی حملے کئے ہیں
ہمارے حملوں کا مقصد ایران کی، آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کے لیے خطرہ پیدا کرنے کی ، صلاحیت کو کم کرنا ہے: سینٹ کوم
امریکہ: ہم نے آج مسلسل گیارہویں رات بھی ایران پر فضائی حملے کئے ہیں
امریکہ کے ایران کے خلاف مسلسل گیارہویں رات بھی حملے جاری / Reuters

امریکی سینٹرل کمانڈ 'سینٹ کوم' نے کہا ہے کہ "ہم نے آج مسلسل گیارہویں رات بھی ایران میں فوجی اہداف پر فضائی حملے کئے ہیں"۔

سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ  بیان میں سینٹ کوم نے کہا ہے کہ"ہماری افواج نے آج مشرقی امریکی وقت کے مطابق شام 7:00 بجے ایران کےفوجی اہداف پر مسلسل گیارہویں رات حملے شروع کئے ہیں۔ ان حملوں کا مقصد ایران کی، آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کے لیے خطرہ پیدا کرنے کی ، صلاحیت کو کم کرنا ہے۔"

اس بیان سے فوراً بعد فارس نیوز ایجنسی کی شائع کردہ خبر کے مطابق ایران کے شمال مغربی شہر تبریز کے جنوبی علاقوں میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

فارس نیوز نے ایران کے دارالحکومت تہران کے مشرقی حصے میں فضائی دفاعی نظام کو فعال کئے جانے کی بھی اطلاع دی ہے۔

پینٹاگون نے لاپتہ امریکی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

دوسری جانب، پینٹاگون نے منگل کے روز جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اردن میں ایک فوجی اڈے پر دشمن کے حملے کے بعد لاپتہ قرار دیئے گئے امریکی فوجی کو اب مردہ خیال کیا جا رہا ہے۔

امریکہ وزارتِ دفاع نے جاری کردہ  بیان میں کہا ہے کہ"نیویارک کے علاقے اوزون پارک کے رہائشی 28 سالہ سارجنٹ' اینجل ایس۔ ریمپرسیڈ' کے بارے میں یقین کیا جاتا ہے کہ وہ 17 جولائی 2026 کو اردن کے موافق السلطی ایئر بیس پر دشمن کے حملے کے دوران لڑائی میں ہلاک ہوگئے ہیں۔"

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

اس سے قبل امریکی سینٹرل کمانڈ نے سارجنٹ ریمپرسیڈ کو "لاپتہ" قرار دیا تھا۔

امریکہ اور ایران نے گزشتہ ماہ پاکستان کی ثالثی میں ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے تھے، جس کا مقصد فروری میں شروع ہونے والی جھڑپوں کا خاتمہ اور ایک مستقل امن معاہدے تک پہنچنا تھا۔ تاہم گزشتہ ہفتے آبنائے ہرمز میں کشیدگی میں ایک بار پھر اضافے کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر حملے شروع کر دیئے ہیں۔

دریافت کیجیے
پاکستان: وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر
سلامتی کونسل کی طرف سے پاکستان میں ہونے والے خونریز دہشت گردانہ حملے کی مذّمت
ایرانی مذاکرات کار: امریکہ 'لوپ تھیٹر ڈپلومیسی' میں مصروف ہے
حوثی حملوں میں 58 یمنی فوجی ہلاک، سعودی عرب میں شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات
اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینیوں پر حملہ،متعدد زخمی
جاپان: ہیروشیما پر امریکی ایٹمی بمباری کی 81 ویں سالانہ یاد
جاپان کی وزیر اعظم کا غیر جوہری اصولوں کو برقرار رکھنے کے واضح وعدے سے گریز
سی آئی اے نے کیوبا کے لیے پوشیدہ ٹاسک فورس تشکیل  دے دی
یکاترینبرگ کے قریب کار دھماکہ، روسی ڈرون بنانے والی کمپنی کے سربراہ شدید زخمی
لبنانی مہاجرین اپنے گھروں کو واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں: اقوامِ متحدہ
امریکا نے برازیل کے سفیر کے ویزے کو منسوخ کر دیا
دنیا جاپان سے ہوشیار رہے: شمالی کوریا
ترکیہ قومی خفیہ سروس کے ڈائریکٹر جنرل کی لیبیائی عہدیداروں سے انقرہ میں مذاکرات
روسی میزائل اور ڈراون حملوں میں کیف کے قرب و جوار میں 14 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
فلپائن میں 6.3 کی شدّت کا زلزلہ