دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکی آبدوزیں وہاں پہنچ چکی ہیں جہاں ان کی ضرورت ہے:ٹرمپ
میدویدیف نے گزشتہ پیر کو ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے متنبہ کیا تھا کہ یوکرین کی جنگ کے بارے میں امریکی صدر کی جانب سے کریملن پر بڑھتے ہوئے دباؤ سے نہ صرف روس اور یوکرین کے درمیان بلکہ روس اور امریکہ کے درمیان وسیع تر تنازعہ پیدا ہونے کا خطرہ ہے
امریکی آبدوزیں وہاں پہنچ چکی ہیں جہاں ان کی ضرورت ہے:ٹرمپ
/ AP

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے روس کے سابق صدر دمتری میدویدیف کے بیان کے بعد کہا ہے کہ دو امریکی جوہری آبدوزیں وہاں پہنچ گئی ہیں جہاں ان کی ضرورت ہے۔

نیو جرسی میں اپنے گالف ریزورٹ سے واپس آنے سے قبل  گزشتہ  روز جب ٹرمپ سے آبدوزوں کے مقام کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا  کہ وہ خطے میں ہیں،   اور جہاں انہیں ہونا ہے۔

اس سے قبل ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے میدویدیف کے ساتھ بڑھتی ہوئی لفظی جنگ کے درمیان "مناسب علاقوں" میں دو امریکی جوہری آبدوزوں کی تعیناتی کی ہدایت کی ہے۔

میدویدیف نے گزشتہ پیر کو ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے متنبہ کیا تھا کہ یوکرین کی جنگ کے بارے میں امریکی صدر کی جانب سے کریملن پر بڑھتے ہوئے دباؤ سے نہ صرف روس اور یوکرین کے درمیان بلکہ روس اور امریکہ کے درمیان وسیع تر تنازعہ پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے یوکرین میں جنگ 10 یا 12 روز میں ختم نہ کی تو اس پر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

ٹرمپ نے نامہ نگاروں کو یہ بھی بتایا کہ اگر وہ "ایسے معاہدے" پر راضی ہو جائے جس میں لوگوں کا ہلاک ہونا بند ہو تو  روس پابندیوں سے بچ سکتا ہے

ان کا کہنا تھا کہ 'روسی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد ہلاک ہو رہی ہے اور اسی طرح یوکرین میں بھی یہ تعداد کم ہے لیکن وہاں بھی   یہ تعداد  ہزاروں  میں ہے ، اس مضحکہ خیز جنگ میں بہت سے لوگ مارے جا رہے ہیں۔

ٹرمپ نے یوکرین میں جنگ کے خاتمے کی خواہش کا بھی  اعادہ کیا۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ان کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف امریکی پابندیوں کی ممکنہ مہلت سے پہلے اگلے ہفتے روس کا دورہ کریں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ وٹکوف اگلے ہفتے، بدھ یا جمعرات کو دورہ کریں گے۔

دریافت کیجیے
ترکیہ کوانٹم اور خلائی ٹیکنالوجی کے لئے خصوصی فنڈ مختص کر رہا ہے
اگست دنیا کا گرم ترین مہینہ
آبنائے ہرمز کا نام آبنائے ٹرمپ ہونا چاہیئے:ٹرمپ
اردن کے امریکی اڈے پر ایران کا حملہ،تفصیلات سامنے آ گئیں
فلپائن : فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ
شام میں دھماکہ،ترکیہ کی تعزیت
انڈونیشیا: صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
ملائیشیا میں ہیلی کاپٹر کا حادثہ،5 افراد ہلاک
اسرائیل: مقبوضہ مشرقی القدس میں برطانوی قونصل خانہ بند کر دیا جائے
امریکہ کے ایرانی ٹینکروں پر حملے، مشرق وسطی میں تناؤ بڑھ گیا
نیتین یاہو نے مجرمانہ غفلت کا ارتکاب کیا ہے:نفتالی بینیٹ
نیوزی لینڈ: اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
ترک دفترِ خارجہ کی طرف سے ملادچ کے لیے آخری رسومات کے خصوصی اہتمام پر رد عمل
اسرائیلی فورسز کے چھاپے کے دوران ایک فلسطینی شخص کو قتل کر  دیا گیا