دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکہ: کینیڈا کے ساتھ تمام تجارتی مذاکرات 'ختم' کر دیئے گئے ہیں
کینیڈا نے سابق صدر رونالڈ ریگن کے بیانات کو غلط انداز میں پیش کیا ہے لہٰذا ہم، کینیڈا کے ساتھ تمام تجارتی مذاکرات فوری طور پر ختم کر رہے ہیں: صدر ٹرمپ
امریکہ: کینیڈا کے ساتھ تمام تجارتی مذاکرات 'ختم' کر دیئے گئے ہیں
Trump said the ad was designed to "interfere with the decision of the US Supreme Court," which is due to rule on his sweeping global tariffs.
24 اکتوبر 2025

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ "کینیڈا نے تجارتی محصولات کے خلاف  شروع کردہ  اشتہاری مہم میں سابق صدر رونالڈ ریگن کے بیانات کو غلط انداز میں پیش کیا ہے لہٰذا ہم،کینیڈا کے ساتھ تمام تجارتی مذاکرات فوری طور پر ختم کر رہے ہیں"۔

جمعرات کو 'ٹروتھ سوشل'  سے جاری کردہ بیان میں ٹرمپ نے  کہا ہے کہ "کینیڈا کے ناقابل قبول روّیے کی وجہ سے اس ملک  کے ساتھ تمام تجارتی مذاکرات فوری طور پر ختم کر دیئے گئے ہیں"۔

 انہوں نے کہا ہے کہ "رونالڈ ریگن فاؤنڈیشن کے جاری کردہ  اعلان  کے مطابق  کینیڈا نے ٹیرف مخالف مہم میں ایک ایسا جعلی اشتہار استعمال کیا ہے جس میں   ریگن کو ٹیرف کے خلاف بات کرتے دکھایا  گیاہے"۔

شمالی امریکہ کے ان  ہمسایہ ممالک کے باہمی تعلقات میں یہ غیر معمولی موڑ  کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی کی وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے ملاقات کے بعد آیا ہے۔ مارک کارنی کی ٹرمپ کے ساتھ ملاقات  دو ہفتے قبل ہوئی اور اس کا مقصد سخت امریکی محصولات  میں نرمی کی درخواست کرنا تھا۔

رونالڈ ریگن فاؤنڈیشن نے 'ایکس' سے جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ کینیڈا حکومت نے، ریگن کے  اپریل 1987 کے قوم سے خطاب کی آڈیو اور ویڈیو کو منتخب حصّے استعمال کئے اور  غلط تائثر پیش  کیا ہے۔ فاؤنڈیشن نے کہا ہے کہ یہ اشتہار ریگن کے اصل بیان کو غلط انداز میں پیش کرتا ہے اور اس معاملے میں قانونی اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ اشتہار امریکی سپریم کورٹ کے، عالمی ٹیرف سے متعلقہ،   فیصلے پر اثر انداز ہونے کے لیے بنایا گیا ہے ۔

تجارتی مذاکرات کا اچانک خاتمہ مارک کارنی کے لئے ایک  دھچکا ثابت  گا کہ جنہیں ٹرمپ نے 7 اکتوبر کو 'عالمی معیار کا رہنما' قرار دیا  اور کہا تھا کہ کارنی کے ساتھ مذاکرات اُن کے لئے 'باعثِ مسّرت' ہوں گے۔ تاہم، اس وقت ٹرمپ نے ٹیرف پر کوئی فوری رعایت دینے کا وعدہ نہیں کیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکہ اور کینیڈا کے درمیان سرحد پار تجارتی حجم تقریباً 85 فیصد ہے۔  اور 'شمالی امریکہ تجارتی معاہدے' USMCA کے تحت یہ تجارت  ٹیرف سے آزاد ہے۔

تاہم، اسٹیل، ایلومینیم، اور آٹو موبیل جیسے شعبوں پر ٹرمپ کے عالمی محصولات نے کینیڈا کو شدید متاثر کیا ہے اور  ملازموں  اور آجروں  کے لئے مشکلات کا  سبب بن گئے ہیں۔

دریافت کیجیے
ایلون مسک کا ریکارڈ 1 ٹریلین ڈالر تنخواۃ کا معاہدہ
شمالی کوریا  نے ایک نامعلوم بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے: سیول مسلّح افواج
اقوام متحدہ سلامتی کونسل  نے شراع اور خطاب سے پابندیاں ہٹا دیں
چین، مصنوعی ذہانت کی، دوڑ جیتنے کو ہے: ہوانگ
معدنی وسائل کی دوڑ جاری: ٹرمپ کی وسطی ایشیائی سربراہان سے ملاقات
امریکہ -سعودی عرب  مشترکہ فوجی مشق کیلیفورنیا میں شروع ہو گئی
یورپی یونین  نے چین کے ساتھ 'خصوصی رابطہ چینل' کھول دیا ہے
اقوام متحدہ: سوڈان کے کردفان علاقے میں حملے میں 40 افراد لقمہ اجل
چین  نے امریکی سامان پر اضافی محصولات کے اطلاق کی مدّتِ التوا کو بڑھا دیا
امریکہ نے بین الاقوامی پانیوں میں ایک بحری جہاز پر حملہ کر دیا
ریاست ورجینیا کی غزالہ ہاشمی پہلی مسلمان گورنر بن گئیں
اسرائیل کو بین الاقوامی فٹبال سے خارج کیا جائے
فرانس کی طرف سے مذّمت: ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے
سوڈان کو موجودہ خانہ جنگی تک لانے والے حالات و واقعات
آر ایس ایف کے ڈرون حملے میں سوڈان کے شمالی کردفان صوبے میں درجنوں شہری ہلاک
ہماری فوج یوکرینی شہر پوکرووسک میں داخل ہو گئی ہے:روس
سابق وزیر اعظم کو پناہ کیوں دی؟پیرو نے میکسیکو کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑ دیئے
امریکہ نیتن یاہو کے خلاف مقدمات میں مدد کر سکتا ہے: صدر ٹرمپ
مادورو کے دن گنے جا چکے ہیں:ٹرمپ
ہم، نائیجیریا میں عیسائیوں کا قتل، نہیں ہونے دیں گے: ٹرمپ