دنیا
2 منٹ پڑھنے
وینیزویلا پر امریکی حملوں میں 100 افراد ہلاک ہوئے ہیں: امور داخلہ
وزیر داخلہ دیوُسدادو کابیو نے کہا  ہے کہ صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورز بھی  ہفتے کے روز ہونے والے حملے کے دوران زخمی ہوئے تھے
وینیزویلا پر امریکی حملوں میں 100 افراد ہلاک ہوئے ہیں: امور داخلہ
وینیزویلا / Reuters

وینزویلا کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ امریکی حملے میں کم از کم 100 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

وزیر داخلہ دیوُسدادو کابیو نے کہا  ہے کہ صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورز بھی  ہفتے کے روز ہونے والے حملے کے دوران زخمی ہوئے تھے ۔ ۔

کابیو نے مادورو، ان کی اہلیہ اور امریکی فوجی کارروائی میں مارے جانے والوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وینزویلا کی فوج نے گزشتہ  روز کاراکاس  میں ایک اجتماعی رسم  جنازہ  کے دوران حملے میں  مارے گئے درجنوں فوجیوں کی تدفین بھی کی ۔

 انہوں نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ وینزویلا ہتھیار نہیں ڈالے گا کیونکہ یہ ایک ایسا ملک ہے جس کی تاریخ اور ورثہ  ہے ،اب پوری دنیا جانتی ہے کہ نکولس مادورو جنگی قیدی ہیں اور امریکہ نے بین الاقوامی بقائے باہمی کے تمام اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

 یاد رہے کہ امریکی  قوتوں  نے ملک کے شمالی حصے میں اہداف پر فضائی حملے کیے، جبکہ اسپیشل آپریشنز فورسز  نے ایک خصوصی آپریشن کے نتیجے میں  مادورو اور فلوریس کو اغوا کر کے امریکہ  پہنچا دیا  ہے ۔

نیو یارک کی عدالت میں منشیات اور ہتھیاروں سے متعلق الزامات پر اپنی پہلی سماعت کے دوران مادورو اور فلوریس نے بے گناہ ہونے کا  اعلان  کیا ہے ۔

 

دریافت کیجیے
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ترک خواتین اور مردوں کی ٹیمیں VNL فائنلز میں پہنچ گئیں
فرانس میں پھِیلتی جنگلاتی آگ،سینکڑوں افراد کا انخلا
حملے جاری رہے تو امریکہ اور اس کے عرب اتحادی بھی نہیں بچیں گے:ایران
یورپی یونین کے سفیر روس پر نئے پابندیوں کی تیاریوں میں
"الزامات بے بنیاد ہیں"عدالت میں اپنا مقدمہ چیلنج کروں گا: مادورو
امریکہ: ہم نے آج مسلسل گیارہویں رات بھی ایران پر فضائی حملے کئے ہیں
ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ سِول جوہری معاہدہ منظور کر لیا
اوٹاوا، واشنگٹن کے ساتھ تجارتی مذاکرات کو آگے بڑھانے پر تیار ہے: کارنی
چین ۔فلپائن سمندری تنازعہ، بیجنگ نے ویڈیو  جاری کر دی
آسیان کے وزرائے خارجہ کا اجلاس،اہم موضوعات پر تبادلہ خیال
ایران کے متعدد شہروں میں دھماکے