پاکستان
2 منٹ پڑھنے
پاکستان: ہم، لبنان میں اسرائیلی 'جارحیت' کی سخت مذّمت کرتے ہیں
پاکستان، اس مشکل وقت میں لبنان کے ساتھ کھڑا ہے اور اس کی ملکی خودمختاری، علاقائی سالمیت، امن اور استحکام کی حمایت جاری رکھے گا: وزارتِ خارجہ
پاکستان: ہم، لبنان میں اسرائیلی 'جارحیت' کی سخت مذّمت کرتے ہیں
لبنان کے شہر بیروت میں تلت الخیاط کے مقام پر بدھ کو ہونے والے اسرائیلی حملے کے بعد ایک تباہ شدہ عمارت۔ 9 اپریل 2026۔ / Reuters

پاکستان نے آج بروز جمعرات لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذّمت کی اور انہیں بین الاقوامی قانون اور بنیادی انسانی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

پاکستان وزارتِ خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان، لبنان کے خلاف جاری اور  شہری اموات اور بنیادی ڈھانچے کی وسیع پیمانے پر تباہی کا سبب بننے والی  اسرائیلی "جارحیت" کی شدید ترین الفاظ میں مذّمت کرتا ہے ۔

اسلام آباد نے کہا  ہے کہ اسرائیل کے اقدامات خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے جاری بین الاقوامی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ بیان میں عالمی برادری سے اس "جارحیت" کو روکنے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا  ہے۔

پاکستان نے لبنان کی حکومت اور عوام کے ساتھ  "غیر متزلزل" یکجہتی کا اعادہ کیا اور کہا ہے کہ پاکستان، اس مشکل وقت میں لبنان کے ساتھ کھڑا ہے اور اس کی ملکی خودمختاری، علاقائی سالمیت، امن اور استحکام کی حمایت جاری رکھے گا۔

حالیہ اسرائیلی حملے ، ایران۔ امریکہ جنگ بندی کے بعدکئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ جنگ بندی معاہدے کا اعلان  منگل کے روزکیا گیا۔ دو ہفتے کی اس جنگ بندی کا مقصد 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف شروع کی گئی اور  خطے میں ہزاروں افراد  کے ہلاک اور زخمی ہونے کا سبب بننے والی  جنگ کے خاتمے کے لیے ایک حتمی معاہدے کی راہ ہموار کرنا ہے۔

یہ اعلان امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے اور ایک معاہدہ قبول کرنے کے لیے دی گئی مہلت ختم ہونے سے محض دو گھنٹے قبل کیا گیا تھا۔ اعلان سے قبل  ٹرمپ نے ایران کی پوری تہذیب کو تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

دریافت کیجیے
پاکستانی وزیر اعظم: مجھے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پانے پر فخر ہے
روسی حملوں میں ایک بچہ سمیت تین افراد ہلاک، متعدد زخمی
سربراہ فوج کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام ایران جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کر رہے ہیں
تھائی لینڈ میں ایک نوجوان نے اپنے دادا دادی کو قتل کرنے کے بعد اسکول میں دھاوا بول دیا
روس کے وائلڈبیریز ہب پر ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
یونیسف: غزہ میں فائر بندی کے بعد سے 300 بچوں قتل کئے جا چُکے ہیں
پاکستان: وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر
سلامتی کونسل کی طرف سے پاکستان میں ہونے والے خونریز دہشت گردانہ حملے کی مذّمت
ایرانی مذاکرات کار: امریکہ 'لوپ تھیٹر ڈپلومیسی' میں مصروف ہے
حوثی حملوں میں 58 یمنی فوجی ہلاک، سعودی عرب میں شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات
اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینیوں پر حملہ،متعدد زخمی
جاپان: ہیروشیما پر امریکی ایٹمی بمباری کی 81 ویں سالانہ یاد
جاپان کی وزیر اعظم کا غیر جوہری اصولوں کو برقرار رکھنے کے واضح وعدے سے گریز
سی آئی اے نے کیوبا کے لیے پوشیدہ ٹاسک فورس تشکیل  دے دی
یکاترینبرگ کے قریب کار دھماکہ، روسی ڈرون بنانے والی کمپنی کے سربراہ شدید زخمی