مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
موساد کےلیے جاسوسی کا الزام،ایران نے 1 شخص کو سزائے موت دے دی
واضح رہے کہ ایران نے بہت سے افراد کو پھانسی دی ہے جن پر اس نے اسرائیل کی انٹیلی جنس سروس سے تعلقات اور ملک میں اس کی کارروائیوں میں سہولت فراہم کرنے کا الزام لگایا ہے
موساد کےلیے جاسوسی کا الزام،ایران نے 1 شخص کو سزائے موت دے دی
ایران / AP

ایران نے ایک ایسے شخص کو پھانسی دی ہے جسے اس نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں سزا دی تھی ۔

ایرانی عدلیہ کے میڈیا ادارے میزان نے ملزم کا نام علی اردستانی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ ایران نے بہت سے افراد کو پھانسی دی ہے جن پر اس نے اسرائیل کی انٹیلی جنس سروس سے تعلقات اور ملک میں اس کی کارروائیوں میں سہولت فراہم کرنے کا الزام لگایا ہے۔

میزان کا کہنا ہے کہ علی اردستانی کو موساد انٹیلی جنس سروس کے حق میں جاسوسی  اور ملک کی حساس معلومات فراہم کرنے کے جرم میں سزائے موت عدالت عالیہ  کی منظوری اور قانونی طریقہ کار کے ذریعے  دی  گئی ہے ۔

اس سال اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایرانی افراد کی پھانسیوں میں اضافہ ہوا ہے،

سالوں کے خفیہ حملوں، سائبر آپریشنز اور پراکسی جنگ کے بعد یہ  دشمنی گزشتہ جون میں براہ راست تصادم میں بدل گئی جب اسرائیل نے امریکہ کی حمایت سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تھا۔

اس کے بعد سے ایرانی حکام نے داخلی سلامتی کے اقدامات کو تیز کر دیا ہے، جن میں اسرائیل کے موساد کے ساتھ تعاون کرنے والے افراد کی گرفتاریوں اور پھانسیوں میں تیزی سے اضافہ شامل ہے تاکہ جاسوسی کو روکنے اور قومی سلامتی کو مضبوط کرنے کی کوشش کی جا سکے۔

 

دریافت کیجیے
ترکیہ کوانٹم اور خلائی ٹیکنالوجی کے لئے خصوصی فنڈ مختص کر رہا ہے
اگست دنیا کا گرم ترین مہینہ
آبنائے ہرمز کا نام آبنائے ٹرمپ ہونا چاہیئے:ٹرمپ
اردن کے امریکی اڈے پر ایران کا حملہ،تفصیلات سامنے آ گئیں
فلپائن : فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ
شام میں دھماکہ،ترکیہ کی تعزیت
انڈونیشیا: صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
ملائیشیا میں ہیلی کاپٹر کا حادثہ،5 افراد ہلاک
اسرائیل: مقبوضہ مشرقی القدس میں برطانوی قونصل خانہ بند کر دیا جائے
امریکہ کے ایرانی ٹینکروں پر حملے، مشرق وسطی میں تناؤ بڑھ گیا
نیتین یاہو نے مجرمانہ غفلت کا ارتکاب کیا ہے:نفتالی بینیٹ
نیوزی لینڈ: اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
ترک دفترِ خارجہ کی طرف سے ملادچ کے لیے آخری رسومات کے خصوصی اہتمام پر رد عمل
اسرائیلی فورسز کے چھاپے کے دوران ایک فلسطینی شخص کو قتل کر  دیا گیا