دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکی فوج کا مشرقی پیسیفک میں ایک جہاز پر حملہ
آپریشن کے دوران ایک "نارکو-دہشت گرد" مارا گیا جبکہ دو افراد زندہ بچ گئے ہیں۔ امریکی فوج کے کسی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا: جنوبی سپیئر مشترکہ ٹاسک فورس
امریکی فوج کا مشرقی پیسیفک میں ایک جہاز پر حملہ
کمانڈ نے حملے کی غیر خفیہ فوٹیج بھی شیئر کی۔ (تصویر: فائل) / AP

امریکہ جنوبی کمانڈ نے  کہا ہے کہ امریکی فوج نے مشرقی بحرالکاہل میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے شبہ میں ایک کشتی پر حملہ کیا ہے۔

اطلاع کے مطابق یہ کارروائیکمانڈر جنرل فرانسس ایل ڈونووان کے حکم پر  جنوبی سپیئر مشترکہ ٹاسک فورس کی جانب سے کی گئی ہے۔

امریکہ جنوبی سپیئر کمانڈ دفتر نے منگل کے روز ایکس سے جاری کردہ  بیان میں کہا ہے کہ "انٹیلی جنس نے تصدیق کی ہے کہ کشتی مشرقی بحرالکاہل میں منشیات کی اسمگلنگ کے معروف راستوں پر سفر کر رہی تھی اور منشیات کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھی"۔

کمانڈ نے اس کارروائی کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس آپریشن کے دوران ایک "نارکو-دہشت گرد" مارا گیا جبکہ دو افراد زندہ بچ گئے ہیں۔ امریکی فوج کے کسی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔

کمانڈ نے مزید کہا ہے کہ کارروائی کے بعد زندہ بچ جانے والوں کے لیے تلاش و بچاو نظام کو فعال کرنے کے لیے فوری طور پر امریکی کوسٹ گارڈ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں کہا تھا کہ ان کی انتظامیہ نے سمندری راستے سے امریکہ آنے والی منشیات کی اسمگلنگ کو تقریباً ختم کر دیا ہے اور دعویٰ کیا تھا کہ سمندری اسمگلنگ میں 97 فیصد کمی آئی ہے۔

دریافت کیجیے
ترکیہ اسرائیل کے خلاف آئی سی جے میں نسل کشی کے معاملے کا بڑا حمایتی ہے، جنوبی افریقہ
ملائیشیا غزہ فلوٹیلا کارکنوں سے بد سلوکی پر اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع گا
سان دیاگو کی مسلم کمیونٹی گزشتہ دنوں مسلم فوبیا حملے کے بعد اتحاد و یکجہتی کا پیغام
اسرائیلی فوج نے عید الضحیٰ کی خریداری کے دوران مغربی کنارے کے علاقوں کی دکانیں بند کر دیں
لبنانی صدر:مکمل طور پر اسرائیلی انخلاء ایک قومی ترجیح ہے
ایران: مارکو روبیو حقائق کو مسخ کر رہے ہیں
اسرائیل نے غزہ پولیس تھانے پر حملہ کر کے پانچ فلسطینی افسران کو قتل کر دیا
امریکہ اور ایران 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع کے معاہدے کے قریب
اسرائیل کا خوف: کہیں ٹرمپ ایک محدود ایران معاہدے پر راضی نہ ہو جائیں
کیف پر بیلسٹک میزائل حملے پانچ افراد زخمی
صدر اردوعان کی ٹرمپ اور علاقائی رہنماؤں کے ساتھ ٹیلی کانفرنس
معاہدہ طے پانے کو ہے: ٹرمپ
مشرق وسطی میں جنگی حالات کے باوجود امسال عازمین حج کی تعداد ڈیڑہ ملین سے تجاوز کر گئی
ترکیہ قومی خفیہ سروس کا شام میں آپریشن: داعش کے 10 کارندے ترکیہ لائے گئے
27 ممالک بحرانی فنڈز تک رسائی کو یقینی بنانے کی کوشش میں ہیں، رپورٹ