دنیا
2 منٹ پڑھنے
چین: ڈولفن طوفان کے باعث 1.5 ملین سے زائد افراد بے گھر
شنگھائی میں تقریباً 1,000 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث رسل و رسائل میں رکاوٹیں
چین: ڈولفن طوفان کے باعث 1.5 ملین سے زائد افراد بے گھر
10 اگست 2026 کو چین کے شہر وینژو میں سمندری طوفان ڈولفن کے بعد، رہائشی ایک گرنے والی دیوار سے تباہ شدہ گاڑیوں کے پاس سے گزر رہے ہیں۔ / AP

 چین کے مشرقی حصے کو لپیٹ میں لینے والے ڈولفن طوفان کے باعث  شدید بارش اور تیز بادی جھکڑوں کے نتیجے میں علاقے کی فضائی، ریلوے اور بحری نقل و حمل متاثر ہوئی اور 15 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

وینژو میں تقریباً 9 لاکھ افراد کو اور صوبہ ژے جیانگ کے شہر تائی ژو میں تقریباً 3 لاکھ 90 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ روزنامہ چائنا ڈیلی کے مطابق، شنگھائی میں بھی 2 لاکھ 15 ہزار افراد کو خطرناک علاقوں سے نکال لیا گیا ہے۔

طوفان کے باعث پڈونگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ہونگ چیاؤ ایئرپورٹ کی پروازوں کا نظام متاثر ہوا اور پیر کے روز شنگھائی میں ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وارننگ

طوفان کے شمال کی جانب بڑھنے کے دوران پیر کے روز بھی چین کے مشرقی علاقوں میں شدید بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ حکام نے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے خبردار کیا۔

صوبہ ژے جیانگ کے بعض علاقوں میں آنے والے دنوں میں 250 سے 500 ملی میٹر تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق  طوفان کے باعث  تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔تاہم، ژے جیانگ میں سمندر میں بہہ جانے والا ایک نو سالہ بچہ ابھی تک لاپتہ ہے۔

دریافت کیجیے
طوفان ساودل چین میں ہلاکت خیز لرزشِ اراضی کا موجب بنا
ترکیہ امریکہ-ایران جنگ  کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے، صدر ایردوان
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
گِرنے کے قریب ڈوبنے والی فیری بوٹ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12ہو گئی
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
یمن میں حوثیوں اور حکومتی افواج کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد ہلاک
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور