ایشیا
2 منٹ پڑھنے
افغان سرزمین کو ہمسایہ ممالک کے خلاف استعمال نہیں کیا جائے گا:طالبان
افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے بدھ کے روز اپنے چینی ہم منصب وانگ یی کے ساتھ بات چیت کے دوران اس بات پر زور دیا ہے کہ ملک کی سرزمین کبھی بھی اپنے ہمسایہ ممالک کے خلاف استعمال نہیں کی جائے گی
افغان سرزمین کو  ہمسایہ ممالک کے خلاف استعمال نہیں کیا جائے گا:طالبان
/ Others
21 اگست 2025

افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے بدھ کے روز اپنے چینی ہم منصب وانگ یی کے ساتھ بات چیت کے دوران اس بات پر زور دیا ہے کہ ملک کی سرزمین کبھی بھی اپنے ہمسایہ ممالک کے خلاف استعمال نہیں کی جائے گی۔

افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین، افغانستان اور پاکستان کے اعلیٰ سفارتکاروں کے درمیان سہ فریقی اجلاس سے قبل وانگ اور متقی نے دو طرفہ ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے افغانستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے بارے میں عملی تجاویز" پیش کیں، خاص طور پر نقل و حمل، بینکاری اور متوازن تجارت کے شعبوں میں۔

افغان بیان کے مطابق، وانگ نے کابل کے ساتھ تعلقات کو "ترقی پذیر" قرار دیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کی توسیع کو قابل ذکر قرار دیا۔

وانگ نے کہاکہ دونوں ممالک کے متعلقہ ادارے  برآمدات کو مزید بڑھانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ بیجنگ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کی حمایت کرنے کا خواہاں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بیجنگ نے بی آر آئی کے فلیگ شپ منصوبے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو افغانستان تک توسیع دینے پر زور دیا ہے۔

کابل پہلی کثیر الجہتی سفارتی پیش رفت کی میزبانی کر رہا ہے، جس میں چین، پاکستان اور افغانستان کے اعلیٰ سفارت کار  یکجا  ہو رہے ہیں۔

اگست 2021 میں طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد سے عبوری افغان انتظامیہ کو صرف روس نے باضابطہ طور پر تسلیم کیا ہے۔

کابل کی وزارت خارجہ کے ترجمان حافظ ضیاء احمد نے امریکی سوشل میڈیا کمپنی ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ سہ فریقی اجلاس کے دوران سیاسی، علاقائی اور اقتصادی تعاون سمیت متعدد سفارتی موضوعات پر جامع بات چیت ہوگی۔ 

چین، پاکستان اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کا آخری دور مئی میں چین میں ہوا تھا۔

دریافت کیجیے
مشرق وسطی میں ایرانی ڈرونز گرانے میں مدد کی ہے:زیلنسکی
اسرائیل انسانیت کے لیے ایک "کینسر ہے": خواجہ آصف
ایرانی سینیئر سفارتکار  امریکہ۔اسرائیل دہشت گرد حملے میں ہلاک
بیلجیئم: جنگ بندی میں لبنان کو بھی شامل کیا جائے
ٹرمپ: امریکی فوجیں علاقے میں موجود رہیں گی
پاکستان: ہم، لبنان میں اسرائیلی 'جارحیت' کی سخت مذّمت کرتے ہیں
شمالی کوریا نے کلسٹر مونیشن وارہیڈ بیلسٹک میزائل کاتجربہ کر ڈالا
لبنان پر حملوں کا جواب،حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر راکٹ برسا دیئے
امریکہ-ایران جنگ بندی کا اعلان،اسرائیل کی حمایت
لبنان پر اسرائیلی حملے، 4 افراد ہلاک
فائر بندی کی حمایت نیتن یاہو کی 'سیاسی ناکامی' ہے: لاپڈ
تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی، عالمی اسٹاک میں زبردست اضافہ
ایران: امریکہ نے 10 نکاتی امن تجویز کو 'اصولی طور پر' قبول کر لیا ہے
پاکستان: امریکہ اور ایران فوری جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں
امریکہ آبنائے ہرمز میں ٹریفک کی بھیڑ کو سنبھالنے میں مدد کرے گا: ٹرمپ