دنیا
2 منٹ پڑھنے
ایران، معاہدہ کرنے کی کوششوں میں ہے: ٹرمپ
ایک بڑا بحری بیڑا ایران کے قریب پہنچ گیا ہے لیکن ایران، واشنگٹن کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: صدر ڈونلڈ ٹرمپ
ایران، معاہدہ کرنے کی کوششوں میں ہے: ٹرمپ
ٹرمپ نے مذاکرات کے لیے آمادگی کا اشارہ دیا، جبکہ فوجی دباؤ کی دھمکی بھی دی۔ [فائل] / AP

امریکہ کے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں طیارہ بردار محارب بحری جہازوں سمیت اضافی فوجی  تعیناتی کے بعد ایران، واشنگٹن کے ساتھ معاہدہ کرنے کی کوششوں میں ہے۔

پیر کو Axios کے لئے انٹرویو میں ٹرمپ نے ایران کے ساتھ صورتحال  کی "غیر یقینی" کا ذکر کیا اور کہا ہے ایک بڑا بحری بیڑا ایران کے قریب پہنچ گیا ہے۔  

انہوں نے کہا ہے کہ "وہ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔ میں جانتا ہوں۔ انہوں نے متعدد دفعہ  کال کی ہے۔ وہ بات کرنا چاہتے ہیں"۔

امریکہ مرکزی کمانڈ دفتر  نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے، علاقائی سلامتی و استحکام کے ساتھ تعاون کی خاطر،  'یو ایس ایس ابراہیم لنکن طیارہ بردار محارب بحری بیڑے  کو مشرقِ وسطیٰ بھیج دیا ہے ۔

گذشتہ ماہ ایران میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ نکلے تھے۔ یہ مظاہرے  28 دسمبر کو تہران کے گرینڈ بازار سے شروع ہوئے۔ مظاہرین کے احتجاجی موضوعات  ایرانی ریال کی قدر میں  تیزی سے  کمی اور بد تر ہوتے اقتصادی حالات تھے۔  مظاہرے مختصر وقت میں ملک کے  کئی  شہروں تک پھیل گئے۔

ٹرمپ نے بارہا دھمکی دی ہے کہ اگر مظاہرین کو پھانسی دی گئی  تو وہ "سخت کارروائی" کریں گے۔ تاہم بعدازاں اپنے  لہجے میں نرمی لاتے ہوئے اشارہ دیا  ہےکہ تہران نے سینکڑوں طے شدہ سزاؤں کو منسوخ کر دیا ہے۔

ایرانی حکام نے مظاہرین کو "مسلح باغی" قرار دیا، امریکہ اور اسرائیل کو  ان افراد کی حمایت کا  قصوروار ٹھہرایا   اور  خبردار کیا ہے کہ کسی بھی امریکی حملے کا جواب "فوری اور وسیع پیمانے کا " ہوگا۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہِ جون میں، امریکہ کے زیرِ سرپرستی، اسرائیل نے ایران کے خلاف 12 روزہ جنگ شروع کی تھی۔ جنگ میں تہران کی جانب سے بھی جوابی ڈرون اور میزائل حملے کیے گئے تھے۔ جنگ،  واشنگٹن  کی طرف سے اعلانِ  جنگ بندی کے ساتھ ختم ہوئی تھی۔

دریافت کیجیے
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
آسٹریلیا نےڈیٹا سینٹروں اور کاپی رائٹ سے متعلقہ اے آئی قوانین کا اعلان کر دیا
ملائیشیا میں کسی بھی اسرائیلی کو پایا گیا تو فوراً ملک بدر کر دیا جائے گا: انور ابراہیم
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ
یوکرین: تجارتی کشتیوں پر روسی حملوں میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں
امریکی سینٹ نے دفاعی بل مسترد کر دیا
ایران: حادثے کے بعد بحری جہاز کے 23 افراد کو بچا لیا گیا
چین، 'باوی' طوفان کی لپیٹ میں
اسرائیل نے مغربی کنارے میں نئی غیر قانونی آبادیوں کے لئے 2.3 بلین ڈالر کا معاہدہ کر لیا
جنوبی کوریا: سابق صدر یون کو 2 سال سزائے قید سنا دی گئی
ایران: 'دشمن کے اڈّوں' پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے
آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک کم ترین سطح پر آگئی
تقریباً 1 ملین لوگ  تائیوان اور جاپان کے جزائر سے ٹکرانے والے طوفان سے  محفوظ مقامات کو فرار
پینٹاگون نے نئے یو ایف او فائلز جاری کر دیں، عجیب و غریب فوٹیج عوام کے سامنے
ونیزویلا میں دو زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 4,118 تک پہنچ گئی ہے - حکومتی عہدیدار
اگر ایران نے انہیں نشانہ بنایا تو امریکہ ایران کو 'تباہ اور ختم' کر دے گا
یوکرینی ڈراونز کے روسی تیل کی ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کے بعد ماسکو کے کیف پر حملوں میں اضافہ
روس:  ہم نے 376 یوکرینی ڈراونز کو گرا دیا ہے جنہوں نے پیٹرول کی تنصیبات کو نشانہ بنایا
جنوبی ہسپانیہ میں آگ لگنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک
خامنہ ای کا تابوت مشہد پہنچ گیا جہاں ان کی تدفین کی جائیگی