ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ کا سعودی عرب کے ساتھ اظہارِ تعزیت
ترکیہ نے سعودی عرب کے راس تنورہ میں آرامکو ہیلی کاپٹر حادثے میں 14 سعودی شہریوں کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ترکیہ کا سعودی عرب کے ساتھ اظہارِ تعزیت
سعودی آرامکو کے ہیلی کاپٹر حادثے میں 14 افراد کی ہلاکت پر ترکیہ کا اظہارِ تعزیت۔ (تصویر: فائل) / AA

ترکیہ نے اتوار کے روز سعودی عرب کے شہر 'رأس تنورہ' میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ترکیہ وزارت  خارجہ نے جاری کردہ  بیان کہا ہے کہ "ہم، اس المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے اللہ تعالیٰ سے رحمت و مغفرت  کے طلبگار  ہیں اور ان کے اہلِ خانہ اور سعودی عرب کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں"۔

تیل کے اہم مرکز میں جانی نقصان

سعودی عرب کی تیل کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی آرامکو کا ایک ہیلی کاپٹر رأس تنورہ میں گر کر تباہ ہو گیا ہے ۔ سعودی سرکاری خبر  ایجنسی ایس پی اے کے مطابق، ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 14 افراد ہلاک ہو گئےہیں۔

ایس پی اے نے سعودی وزارتِ توانائی کے ایک سرکاری ذریعے کے حوالے سےشائع کردہ خبر میں کہا ہے  کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد سعودی شہری تھے۔

سعودی وزارتِ توانائی کے مطابق، ہیلی کاپٹر حادثے میں کم از کم 14 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

آرامکو کا مذکورہ  ہیلی کاپٹر اتوار کے روز سعودی عرب کے مشرقی ساحل پر، آبنائے ہرمز کے مغرب میں واقع رأس تنورہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا ہے۔

ایس پی اے نے کہا ہے کہ "ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے متعلقہ حکام کی شرکت سے تحقیقات جاری ہیں" ۔

دریافت کیجیے
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی