سیاست
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ نے امریکی حملوں کے اثرات کو بڑھا چڑھا کر بیان کیا: خامنہ ای
ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں سے ملکی جوہری تنصیبات کو زیادہ نقصان نہیں ہوا" اور "انہوں نے اپنے مقصد میں کامیابی حاصل نہیں کی"۔
ٹرمپ نے امریکی حملوں کے اثرات کو بڑھا چڑھا کر بیان کیا: خامنہ ای
Khamenei says Trump needed this exaggeration. / Reuters

ایران کے سپریم لیڈر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایرانی جوہری مقامات پر حالیہ امریکی فوجی حملوں کی کامیابی کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کا الزام لگایا ہے، اور کہا ہے کہ ان حملوں سے کوئی خاص نتائج حاصل نہیں ہوئے۔

علی خامنہ ای نے اتوار کو اپنے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کہا، "امریکی صدر نے واقعات کو غیر معمولی انداز میں بڑھا چڑھا کر پیش کیا، جس سے یہ عیاں ہے کہ  انہیں اس مبالغہ آرائی کی ضرورت تھی۔"

انہوں نے مزید کہا، "جو کوئی بھی ان الفاظ کو سنتا ہے، وہ سمجھ سکتا ہے کہ ان کے پیچھے کچھ  اور حقیقت کار فرما  ہے۔ وہ کچھ نہیں کر سکے اور حقیقت کو چھپانے کے لیے مبالغہ آرائی کی۔"

اس سے قبل، ٹرمپ نے فاکس نیوز کو ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ "ہم نے کارروائی  کرتے ہوئے ان کی جوہری صلاحیت کو تباہ کر دیا، پھر ہم رک گئے۔ یہ ایک شاندار کام تھا۔ اور وہ مزید آگے نہیں بڑھ سکتے تھے... یہ 12 دن بہت شدید تھے —بہت شدید۔"

اسرائیل اور ایران کے درمیان تنازعہ 13 جون کو اس وقت شروع ہوا جب اسرائیل نے ایرانی فوجی، جوہری اور شہری مقامات پر فضائی حملے کیے، جن میں ایران کی وزارت صحت کے مطابق کم از کم 606 افراد ہلاک اور 5,332 زخمی ہوئے۔

تہران نے اسرائیل پر جوابی میزائل اور ڈرون حملے کیے، جن میں عبرانی یونیورسٹی آف یروشلم کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کم از کم 29 افراد ہلاک اور 3,400 سے زیادہ زخمی ہوئے۔

امریکہ نے اس  تصادم  کو بڑھاتے ہوئے ایران کی فردو، نطنز اور اصفہان کی جوہری تنصیبات پر بمباری کی۔

یہ   حملے  24 جون کو ایک امریکی حمایت یافتہ جنگ بندی کے تحت ختم ہوئے۔

دریافت کیجیے
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا