سیاست
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ کا یو اے ای سے ملک بدری کے خطرے سے دوچار افغان مہاجرین کو 'بچانے' کا عہد
صدر ٹرمپ نے نیوز سائٹ "جسٹ دی نیوز" کا حوالہ دیتے ہوئے یہ اطلاع دی ہے کہ متحدہ عرب امارات کے حکام کچھ افغان مہاجرین کو طالبان کے حوالے کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
ٹرمپ کا یو اے ای سے ملک بدری کے خطرے سے دوچار افغان مہاجرین کو 'بچانے' کا عہد
Trump / AP

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متحدہ عرب امارات سے ملک بدر کیے جانے کے خطرے  سے دو چار افغان مہاجرین کی مدد کے لیے مداخلت کرنے اور ان کی حمایت کرنے کا عندیہ دیا  ہے۔ یہ بیان ،متحدہ عرب امارات کے حکام کی طرف سے  افغان مہاجرین کو طالبان کے زیرِ انتظام افغانستان واپس بھیجنے کا ارادہ  رکھنے کی خبروں کے بعد سامنے آیا ہے۔

ٹرمپ نے اتوار کو ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر اس صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، "میں انہیں نجات دلانے  کا کام فوراً شروع کروں گا۔"

Just the News کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ عرب امارات کے حکام نے ابوظہبی میں ایک مہاجر کیمپ کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے 32 افغان مردوں، عورتوں اور بچوں کو جو وہاں پناہ کے لیے آئے تھے، مطلع کیا کہ انہیں ملک بدر کیا جائے گا۔ ان کے پاسپورٹ ضبط کر لیے گئے اور بتایا گیا کہ یہ افراد گزشتہ چار سال سے کیمپ میں رہ رہے تھے۔

طالبان نے اگست 2021 میں افغان حکومت کے خاتمے اور امریکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان میں اقتدار سنبھالا، جس سے بیس سالہ غیر ملکی قبضہ عملی طور پر ختم ہو گیا تھا۔

اقوام متحدہ کے افغان انسانی حقوق کے خصوصی رپورٹ دہندہ رچرڈ بینیٹ نے اس خبر پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی حکومت سے ملک بدر کرنے کے منصوبے کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔

بینیٹ نے کہا، "جو لوگ واپس جانے پر مجبور کیے جا رہے ہیں وہ سنگین ظلم و ستم اور شدید انتقامی کاروائیوں کے خطرے سے دوچار ہیں۔"

دریافت کیجیے
صدر ایردوان نے نیٹو اجلاس کے کامیاب رہنے پر انقرہ کے شہریوں اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا
خامنہ ای کا تابوت مشہد پہنچ گیا جہاں ان کی تدفین کی جائیگی
ایران کے بوشہر کے ایٹمی بجلی گھر کے اردگرد کا علاقہ امریکی حملے کا نشانہ بنا ہے: ریاستی میڈیا
جنوبی چین میں سیلاب سے 39 افراد ہلاک، پانی کا گودام پھٹنے سے تباہی مچی
ایران امریکی حملوں میں پانچ صوبوں میں 14 افراد ہلاک،، تہران-مشہد ریل آپریشن بند
بھارت جوہری توانائی کے منصوبوں کے تحت آسٹریلیا سے یورینیم برآمد کرے گا
شام دہشتگردی کا حامی ملک نہیں رہا:امریکہ
ایران کا امریکہ کو انتباہ: صرف تہران ہی آبنائے ہرمز کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا مجاز ہے
صدر ایردوان  نے دفاعی تعلقات کے نمایاں ہونے والے انقرہ نیٹو سمٹ کو 'تاریخی کامیابی' قرار دیا
ایران: مغالطہ آمیز کوشش کا فوری جواب دیا جائیگا
جنوب مغربی پاکستان میں ہونے والی جھڑپ میں11 سیکیورٹی اہلکار شہید، 19 دہشت گرد ہلاک: ذرائع
کراچی کے قریب لاپتہ ہونے والے بوئنگ کارگو طیارے کی تلاش جاری
ایردوان نے نیٹو اتحادیوں میں دفاعی تعاون پر پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا
نیٹو رہنما سمٹ کے آخری دن آرکٹک، ایران اور یوکرین کے معاملات پر توجہ دیں گے
یورپی یونین اور نیٹو کی طرف سے"اتحاد" کا پیغام