دنیا
2 منٹ پڑھنے
آسٹریلیا: ایران حد سے بڑھ رہا ہے
آسٹریلوی شہریوں کے لئے میرا پیغام واضح اور دوٹوک ہے۔ ایران کی سیاحت نہ کریں اور اگر آپ ایران میں ہیں تو برائے مہربانی اپنے وطن واپس لوٹیں: پینی وونگ
آسٹریلیا: ایران حد سے بڑھ رہا ہے
آسٹریلیا نے اسرائیل مخالف حملوں میں ایران کے ملوث ہونے سے انکار کو مسترد کر دیا۔ / Reuters

آسٹریلیا کی وزیر خارجہ  پینی وونگ نے کہا ہے کہ  تہران، آسٹریلیا میں یہود مخالف حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات کی تردید کر کے  "اپنی حد سے تجاوز کر رہا ہے"۔

بدھ کے روز اے بی سی ریڈیو کے لئے جاری کردہ بیان میں  پینی وونگ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا حکومت کا  ایرانی سفیر کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ درست ہے اور  ایک طویل تحقیق کے بعد کیا گیا ہے۔

پینی نے کہا ہے کہ "یقیناً، ہم نے ایران کے وزیر خارجہ کے بیانات دیکھے ہیں اور ہم انہیں مسترد کرتے ہیں"۔

انہوں  نے کہا ہے کہ" ایران میں ہمارے عملے کی عدم موجودگی کی وجہ سے آسٹریلوی شہریوں کے لئے میرا پیغام واضح اور دوٹوک ہے ۔ایران کی سیاحت نہ کریں اور اگر آپ ایران میں ہیں تو برائے مہربانی اپنے وطن واپس  لوٹیں"۔

پینی وونگ نے یہ بیانات ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے اس بیان کے بعدجاری کئے ہیں کہ جس میں انہوں نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز کو "کمزور سیاستدان" قرار دیا اور کہا ہے کہ "ایران، آسٹریلیا میں کسی بھی حملے میں ملّوث نہیں ہے"۔

عراقچی نے منگل کی رات سوشل میڈیا 'ایکس' سے جاری کردہ بیان میں لکھا تھا کہ"ایران  میں بیسیوں یہودی عبادت گاہیں ہیں اور یہاں  دنیا کی قدیم ترین یہودی برادریاں آباد ہیں۔ایسے میں کہ جب ہم اپنے ملک میں یہودی اقلیتوں کے مذہبی مقامات کی حفاظت کرتے ہیں  ہم پرآسٹریلیا کے یہودی  مقامات پر حملوں کا الزام لگانا  بالکل بے بنیاد ہے" ۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ایران، فلسطین کے لیے آسٹریلوی عوام کی حمایت کی قیمت چکا رہا ہے۔ کینبرا  ،جنگی مجرموں کی زیرِ  قیادت اسرائیلی حکومت  کو خوش کرنے کی کوششوں سے، زیادہ بہتر اقدامات کر سکتا ہے۔ آسٹریلیا کو جان لینا چاہیے کہ حالیہ کاروائیاں  نیتن یاہو اور ان جیسے لوگوں کی  مزید حوصلہ افزائی کریں گی"۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے منگل کے روز،اس دعوے کے ساتھ کہ ایران آسٹریلیا میں یہودی مخالف حملوں میں ملّوث ہے، ایرانی سفیر کو ملک بدر کر دیا تھا۔آسٹریلیا نے  دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار کسی سفیر کو ملک بدر کیا ہے اور وزیرِ اعظم البانیز نے یہ بھی کہا  ہےکہ آسٹریلیا، ایران کے پاسدارانِ انقلاب فوجی دستوں  کو دہشت گرد تنظیم قرار دے گا۔

دریافت کیجیے
ترکیہ کی طرف سے چار فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسرائیل کی 'نسل کشی پالیسی' کی مذمت
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ایران، جنگ کی بھاری قیمت چُکا رہا ہے: روبیو
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"