سیاست
3 منٹ پڑھنے
جرمنی: مسافر ٹرین حادثے کا شکار، 3 افراد ہلاک
ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے میں 3 مسافر ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے ہیں
جرمنی: مسافر ٹرین حادثے کا شکار، 3 افراد ہلاک
A firefighter walks next to the remnants of a demolished train after a local train derailed causing the death of several passengers in Germany. / Reuters

جرمنی کے جنوب مغربی جنگلاتی علاقے میں ایک لوکل مسافر ٹرین  پٹری سے اتر گئی۔حادثے میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق حادثہ اتوار کی شام تقریباً 6بج کر 10 منٹ پر  صوبہ بیڈن۔ورٹمبرگ کے قصبے ریڈلنگن کے قریب پیش آیا ہے۔ٹرین میں تقریباً 100 مسافر سوار تھے۔

حکام نے زخمیوں کی تعداد یا ان کی حالت کے بارے میں تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کیا  ہے لیکن جرمن اخبار 'بلڈ' نے ہنگامی امدادی ٹیموں  کے حوالے سے بتایا  ہےکہ حادثے میں 50 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

جرمن ریلوے آپریٹر کمپنی'ڈوئچے بان' نے چند ہلاکتوں اورمتعدد مسافروں کے  زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ کمپنی نے کہا  ہےکہ حادثہ دو ٹرین بوگیوں کے 'نامعلوم وجوہات' کی بنا پر پٹری سے اتر نے کے باعث پیش آیا ہے۔حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں اور اس رُوٹ کے 40 کلومیٹر  حصے پر ٹریفک روک دی گئی ہے۔

جرمن محکمہ موسمیات کے مطابق ممکن ہے کہ حادثہ علاقے میں  شدید طوفانوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پیش آیا ہو۔

مسافر ٹرین ، سگمارنگن  قصبے سے اُلم شہر کی طرف عازمِ سفر تھی کہ  جنگلاتی علاقے میں پٹری سے اتر گئی۔

بوسیدہ  ریل انفراسٹرکچر

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں، جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "میں وزیر داخلہ اور وزیر ٹرانسپورٹ کے ساتھ قریبی رابطے میں ہوں اور میں نے انہیں  تمام دستیاب وسائل کے ساتھ امدادی ٹیموں کی مدد کرنے کی ہدایات جری کی ہیں"۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ "ہم ہلاک ہونے والوں کے لئے دلگرفتہ ہیں اور   ان کے لواحقین سے اظہارِتعزیت کرتے ہیں"۔

حادثے کی جگہ سے موصول ہونے والے ویڈیو اور تصویری مناظر میں پیلے اور سرمئی رنگ کی ٹرین بوگیاں ایک طرف گری ہوئی دکھائی دیں اور فائر فائٹر اور ایمرجنسی ٹیمیں مسافروں تک پہنچنے کی کوشش کر رہی تھیں۔

مقامی ٹی وی اسٹیشن SWR کے مطابق، حادثے سے فوراً بعد ہیلی کاپٹر،زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کرنے کے لیے، جائے حادثہ پر  پہنچ گئے اور قریبی اسپتالوں کے ایمرجنسی ڈاکٹروں کو چوکس کر دیا گیا تھا۔

جرمن ذرائع رسل و رسائل  کو ،پرانے انفراسٹرکچر کی وجہ سے، مسافروں کی جانب سے اکثر تنقید کا سامنا رہتا ہے۔ بوسیدہ ریلوے نظام کی وجہ سے مسافروں کو ٹرینوں کی تاخیر اور مختلف تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

حکومت نے آئندہ چند سالوں میں خاص طور پر انفراسٹرکچر کو جدید بنانے کے لیے کئی سو ارب یورو کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ جون 2022 میں جنوبی جرمنی کےعلاقے باویریائی الپائن کے تعطیلی مقام  کے قریب ایک ٹرین پٹری سے اتر گئی تھی جس  کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

جرمنی کا سب سے مہلک ریل حادثہ 1998 میں پیش آیا تھا جب ڈوئچے بان کی ایک ہائی اسپیڈ ٹرین لوئر سیکسنی کے علاقے ایشیڈے میں پٹری سے اتر گئی تھی۔حادثے میں 101 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

دریافت کیجیے
27 ممالک بحرانی فنڈز تک رسائی کو یقینی بنانے کی کوشش میں ہیں، رپورٹ
پاکستانی وزیر اعظم اسٹریٹیجک تعلقات کو مضبوطی دلانے کی غرض سے  چین کے دورے پر
روس کے زیر کنٹرول لوہانسک میں کالج اور ہاسٹل پر یوکرین کے حملے میں چار افراد ہلاک اور 35 زخمی: روس
ایتھنو اسپورٹس  فیسٹیول استنبول میں شروع ہو گیا
پاکستانی وزیر داخلہ کے امریکہ-ایران جنگ کے خاتمے کے لیے تجاویز پر تہران میں تازہ مذاکرات
نیٹو کے روٹے کا کہنا ہے کہ اتحاد مضبوط راہ پر ہے، ایک اتحادی پر زیادہ انحصار نہیں کرتا
جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملہ،4 افراد ہلاک
امریکہ  نے تائیوان کے لیے 14 بلین ڈالر کے اسلحے کی فروخت روک دی
غزہ میں انسانی صورتحال تاحال بد ترین حالت میں ہے، بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیمیں
پاکستان نے کوششیں تیز کر دیں
ترکیہ: اردوعان۔ادریس ملاقات
امریکی کانگریس میں ایک منٹ کی خاموشی
حزب اللہ کے 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوجی قوتوں پر 24 حملے
مسلّح تنازعات میں شہریوں کا تحفظ ایک مشترکہ ذمہ داری ہے: ترکیہ
امریکہ نے فرانسیسکا البانیس کو پابندیوں کی فہرست سے ہٹا دیا