ثقافت
2 منٹ پڑھنے
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
گزشتہ چند برسوں سے ترک ڈراموں نے دنیا بھر میں اپنی دھاک بٹھا رکھی ہے، ترک ڈرامے ثقافتی انفرادیت اور عالمی موضوعات کو یکجا کرتے ہوئے ترکی کے عالمی تاثر کو بدل رہے ہیں، 2022 میں ترکیہ کی  ڈراموں کی برآمدات 600 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
00:00
ترک ڈرامے دنیا میں ترکیہ کے چہرے کو بدل رہے ہیں
ترک ڈرامے / AA Archive
27 فروری 2025

ترک ڈرامے ثقافتی انفرادیت اور عالمی موضوعات کو یکجا کرتے ہوئے ترکی کے عالمی تاثر کو بدل رہے ہیں۔ لببیلا گاؤنا کی زندگی ایک ترک ڈرامے سے آشنائی کے بعد بالکل مختلف سمت میں چل نکلی۔
ترک ڈرامے نہ صرف تفریحی دنیا میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی زبردست اثر ڈال رہے ہیں۔ یہ تخلیقات ثقافتی دولت اور عالمی موضوعات کو یکجا کر کے ترکی کی عالمی شناخت کو ایک نئی شکل دے رہی ہیں۔

ایک مداح کی  زندگی میں انقلابی تبدیلی

لاس اینجلس میں مقیم میکسیکن وائلن نواز لببیلا گاؤنا کا کہنا ہے کہ "دریلیش: ارطغرل" ڈرامے نے اس کی زندگی بدل دی۔ ڈرامے کی موسیقی سے متاثر ہو کر اس نے وائلن پر ایک دھن بجائی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہوئی اور اسے ڈرامے کے سیٹ تک لے گئی۔ گاؤنا کا اس ڈرامے سے متاثر ہونا صرف موسیقی تک محدود نہ رہا؛ بلکہ اس ڈرامے نے اس کی اسلام میں دلچسپی بڑھا دی اور بالآخر وہ مسلمان ہو گئی۔

ثقافتی سرمایہ

ترک ڈرامے دنیا بھر میں ناظرین تک پہنچ رہے ہیں۔ 2022 میں ترکیہ کی  ڈراموں کی برآمدات 600 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ ترکیہ، امریکہ اور برطانیہ کے بعد دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ٹی وی ڈرامے برآمد کرنے والا ملک ہے۔ 2020 سے 2023 کے درمیان بین الاقوامی طلب میں 184 فیصد اضافہ ہوا، جس کی بدولت ترکیہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی ڈرامہ انڈسٹری بن گیا۔

ڈراموں کے فلمائے گئے مقامات، مستند ملبوسات اور موسیقی ناظرین کو مسحور کر دیتے ہیں۔ حقیقی مقامات پر شوٹنگ کیے جانے سے ڈراموں میں فطری پن آ جاتا ہے۔ یہ ڈرامے آفاقی موضوعات پر مبنی ہونے کی وجہ سے مختلف ثقافتوں کے ناظرین کے ساتھ ایک خاص تعلق قائم کر لیتے ہیں۔

ناظرین پر اثرات

تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ ترک ڈرامے ترکیہ کے بارے میں پائے جانے والے تعصبات کو کم کر سکتے ہیں۔ ازبکستان سے تعلق رکھنے والی محسوما تاسٹانوا "چالی قوشو" ڈرامے سے متاثر ہو کر استنبول منتقل ہو گئی۔ ترک ڈرامے محض ٹی وی شوز نہیں بلکہ حقیقی زندگی کے قریب تر محسوس ہوتے ہیں۔

ترک ڈرامے محض تفریح کا ذریعہ نہیں بلکہ ترکیہ کے ثقافتی سرمائےکو دنیا بھر میں متعارف کروا رہے ہیں اور لوگوں کے ترکیہ کے بارے میں نظریات کو بدل رہے ہیں۔

دریافت کیجیے
ایران اور لبنان میں اسکولوں اور اسپتالوں پر حملے غزّہ پر حملوں سے مشابہہ ہیں: اردوعان
ترکیہ  نے اپنا نیا ڈرون طیارہ K2 متعارف کروا دیا
مقبوضہ دریائے اردن میں اسرائیلی آبادکاروں کے حملے جاری
فائر بندی کے باوجود غزّہ پر اسرائیلی حملے جاری
حماس کی ایران سے اپیل: ہمسایہ ممالک کو نشانہ بنانے سے گریز کریں
ترک وزیر خارجہ کی قطری اور آذربائیجانی ہم منصبوں کے ساتھ علاقائی پیشرفت پر بات چیت
امریکہ مزید فوجی اور جنگی بحری جہاز مشرق وسطی میں بھیج رہا ہے: رپورٹ
ٹرمپ: امریکہ  نے ایرانی جزیرےخارگ پر بڑے پیمانے پر بمباری کی ہے
اسرائیل نےجنگ بندی کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے غزہ میں مزید تین فلسطینیوں کو ہلاک کردیا
ترکیہ کو علاقائی 'آگ کی کھائی' سے باہر رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے: ایردوان
ایران سے ترک فضائی حدود میں داخل ہونے والے بیلسٹک میزائل کو نیٹو نے بے اثر کر دیا
ہمارے تیل کے بغیر عالمی منڈیاں غیر مستحکم رہیں گی:روس
پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف
ایران نے 47 سال ظلم کیا اُس پر حملے کرنا اعزاز کی بات ہے:ٹرمپ
نو آموز رہبر اعلی ہوشیار رہے: نیتن یاہو