اسرائیل کا غزہ پر حملہ نسلی صفائی کے مترادف ہے – رپورٹ
تل ابیب کے اخبار ہیرٹز کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں اسرائیل کا حملہ، بشمول ہسپتالوں کی تباہی کے، "نسلی صفائی" کے مترادف ہے۔
اپنے ادارتی مضمون میں، مقالے میں اسرائیلی فوج کے ہتھکنڈوں پر تنقید کی گئی اور کہا گیا ہے کہ یہ ہتھکنڈے علاقے کو آبادی سے خالی کرنے کی ایک کوشش ہے۔ یہ ہتھکنڈے چوتھے جنیوا کنونشن کی شق، بوقتِ جنگ ہسپتالوں کی حفاظت، کی خلاف ورزی ہے اور بے گھر فلسطینیوں کو طبی دیکھ بھال کے لیے جنوب کی طرف جانے پر مجبور کرنے کے لئے اختیا کی گئی ہے۔
اقوام متحدہ کی عہدیدار نے عالمی طبی ماہرین پر زور دیا ہے کہ اسرائیل کا بائیکاٹ کیا جائے۔
فلسطین پر اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانی غزہ کے نظامِ صحت کی تباہی کی مذمت کی اور عالمی طبی ماہرین پر زور دیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کر دیئے جائیں۔
البانی نے #FreeDrHussanAbuSafiya مہم کو تیز کرتے ہوئے زیر حراست فلسطینی ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
جنوبی کوریا کی عدالت نے صدر یون سک یول کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
جنوبی کوریا کی ایک عدالت نے معطل صدر یون سک یول کے مارشل لا لگانے کی مختصر اور متنازعہ کوشش پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔
سیول ویسٹرن ڈسٹرکٹ کورٹ نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر کی درخواست پر اس وارنٹ کو منظور کر لیا ہے۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر نے اس پہلو کو خاص طور پر واضح کیا گیا ہے کہ یہ وارنٹ ملکی تاریخ میں کسی عہدے پر موجود رہنما کا پہلا وارنٹِ گرفتاری ہے۔
یون کو اب ممکنہ بغاوت کے الزامات کی وجہ سے تعزیراتی تفتیش کا سامنا ہے۔
روس اور یوکرین نے 300 جنگی قیدیوں کا تبادلہ کر لیا۔
روس وزارت دفاع کے مطابق روس اور یوکرین نے 300 جنگی قیدیوں کا تبادلہ کیا ہے۔
150 روسی فوجی واپس آ چکے ہیں اور بیلاروس میں طبی و نفسیاتی مدد حاصل کر رہے ہیں۔
تبادلے کو متحدہ عرب امارات کی طرف سے سہولت فراہم کی گئی اور 150 یوکرائنی اہلکاروں کی واپسی بھی دیکھی گئی ہے۔
ماسکو نے تبادلے کا اعلان کیا ہے تاہم یوکرین حکام نے تاحال اس خبر کی تصدیق نہیں کی۔
اور آخر میں
شام نے پہلی دفعہ خزانے کی چابیوں کی ذمہ داری ایک خاتون کو سونپ دیں۔
شام کی عبوری حکومت نے 70 سالوں میں پہلی دفعہ کسی خاتون کو مرکزی بینک کی گورنر مقرر کر دیا ہے۔
میسا سبرین، 8 دسمبر کو بشار الاسد کی معزولی کے بعد، محمد عصام ہازیم کی جگہ اس عہدے پر متعین ہوئی ہیں۔
تب سے، بینک نے ایک ایسی معیشت کو آزاد کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیئے ہیں جو ریاست کے بھاری کنٹرول میں تھی۔ معیشت پر حکومتی دباو میں درآمدات اور برآمدات کے لیے پیشگی منظوریوں کی ضرورت کو منسوخ کرنا اور غیر ملکی کرنسی کے استعمال پر سخت کنٹرول بھی شامل ہے۔
26 ٹن سونا رکھنے کے باوجود، غیر ملکی ذخائر 200 ملین ڈالر تک گر چکے ہیں، جو کہ جنگ سے پہلے کی 18 بلین ڈالر کی سطح سے کہیں زیادہ ہے- یہ سب کچھ امریکی پابندیوں کے سائے میں ہوا ہے۔
آپ نے ٹی آر ٹی اردو سے دن کی اہم سرخیاں سنیں۔ مزید معلومات آپwww.trt.net.tr/urdu سے ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

