ٹی آر ٹی گلوبل نیوز بلیٹن
00:00
00:0000:00
دنیا
ٹی آر ٹی گلوبل نیوز بلیٹن
ٹی آر ٹی اردو کی طرف سے خوش آمدید۔ آج 16 دسمبر بروز پیر ہے اور آج کی اہم سرخیاں پیشِ خدمت ہیں
16 دسمبر 2024

اسرائیل نے ایک دن میں 110 سے زائد فلسطینیوں کو قتل کر دیا۔

اسرائیلی فوج بے گھر افراد، عام شہریوں،  بلدیاتی ٹیموں اور دیگر کو وحشیانہ طریقے سے نشانہ بنا رہی ہے۔

غزہ میں فلسطینی میڈیا کے دفتر کا کہنا ہے کہ صرف 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج نے 110 سے زائد افراد کو ہلاک کیا ہے۔

بیت حنون کے شمالی قصبے میں ایک پناہ گاہ میں تبدیل ہونے والے اسکول  پر  اسرائیلی حملے میں میں کم از کم 43 افراد ہلاک ہوئے۔
گذشتہ سال  نسل کشی کے آغاز سے اب تک 213 سے زیادہ پناہ گاہوں کو اسرائیلی حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے اور کم از کم 94 شہری دفاع کے اہلکار بھی اسرائیلی بمباری میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
میڈیا آفس نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی فوج نے حالیہ دنوں میں طبی ٹیموں اور ہسپتالوں کے خلاف پے در پے قتل عام کیا ہے جس میں متعدد ڈاکٹروں اور عملے کو ہلاک کیا گیا ہے۔

شام کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی نے کی شامی لیڈر سے ملاقات۔

 

شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے  ھیت تحریر الشام (HTS) کے رہنما احمد الشارع سے ملاقات کی ہے جس میں شام کی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
شام کی عبوری حکومت کے ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق گیئر پیڈرسن نے بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی بار شارع سے ملاقات کے لیے دمشق کا دورہ کیا۔
ملاقات کے دوران شارع نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 کو شام کی صورتحال کے موجودہ حقائق کے  ساتھ منظم اور ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے شامیوں کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے فوری اور موثر تعاون کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔
جنوبی کوریا کے یون کو مارشل لاء کی تحقیقات، مواخذے کے مقدمے کے دوران سمن کا سامنا ہے۔

جنوبی کوریا کے قانون نافذ کرنے والے ادارے معزول صدر یون سک یول کو مختصر مدت کے مارشل لاء آرڈر کے بارے میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کرنے کی تیاری کر رہے ہیں کیونکہ آئینی عدالت یون کیس میں مواخذے یا بحالی کے حکم نامے پر فیصلہ کرنے کے لیے اپنا پہلا اجلاس منعقد کر رہی ہے۔

پولیس، اینٹی کرپشن ایجنسی اور وزارت دفاع کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے کہا ہے کہ یون کو بدھ کے روز پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا جائے گا کیونکہ انہوں  نے اس بات کی تحقیقات کو وسعت دی ہے کہ آیا یون کی اقتدار میں آنے کی ناکام کوشش بغاوت کے جرم میں آتی ہے یا نہیں۔

دمشق میں اجتماعی قبر اور منشیات کی فیکٹریوں کا پردہ فاش

شام کے دارالحکومت دمشق کے ضلع حسینیہ میں ایک اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے۔
یہ دریافت بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد پورے شام میں جاری تلاش اور تفتیش کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر سامنے آئی ہے۔
یہ اجتماعی قبر دارالحکومت کے جنوب مشرقی حصے میں دمشق  ہوائی اڈے کے بالکل پیچھے واقع ہے۔
شام کے دارالحکومت دمشق میں ایک ولا کی شناخت منشیات کی پیداوار کے مرکز کے طور پر کی گئی ہے جو معزول حکومت کے رہنما بشار الاسد کے بھائی مہر الاسد سے منسلک ہے۔
8 دسمبر کو دہائیوں پر محیط  اسد حکومت کے خاتمے کے بعد سے، شام بھر میں منشیات کی تیاری کے مراکز مسلسل بے نقاب ہو رہے ہیں۔

اور آخر میں


سمندری طوفان چیڈو نے فرانسیسی نوآبادیاتی جزیرے میں تباہی مچا دی۔
بحر ہند میں فرانسیسی نوآبادیاتی جزیرہ نما میں سمندری طوفان چیڈو سے سینکڑوں افراد ہلاک ہو سکتے ہیں۔
فرانسیسی وزارت داخلہ نے کہا کہ تمام متاثرین کا محاسبہ کرنا مشکل ہو گا اور اس مرحلے پر تعداد کا تعین نہیں کیا جا سکتا۔
سمندری طوفان چیڈو راتوں رات میوٹ میں پھیل گیا، جس سے 200 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں اور عارضی رہائش، سرکاری عمارتوں اور ایک ہسپتال کو نقصان پہنچا۔


مزید آڈیوز
خبرنامہ |05.12.25
سگریٹ نوشی کی ماحولیاتی لاگت
ترک طلبا ء نے سیرن میں تاریخ رقم کر دی
موسمیاتی تبدیلی کانفرس
پلاسٹک کی آلودگی کا بحران
ترک ریاستیں مشترکہ حروف تہجی کی متلاشی
عثمانی حجاز ریلوے لائن دوبارہ عازمین حج کی کیسے خدمت کر سکتی ہے؟
کھیلوں کے میدان میں ترکیہ کا سنہری دور
ترقی پذیر ملک چین
کیا چاند پر جوہری پاور پلانٹس قائم کیے جائیں گے؟