عالمی خبریں
00:00
00:0000:00
عالمی خبریں
ٹی آر ٹی اردو سے تازہ خبریں
25 دسمبر 2024

اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے داخلی مشاورت کے لیے قطر سے اپنی مذاکراتی ٹیم کی واپسی کا اعلان کیا اور عالمی بھوک مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق جنگ زدہ سوڈان میں قحط پھیلتا جا رہا ہے۔

ٹی آر ٹی اردو کی طرف سے سلام۔ آج 25 دسمبر بروز بدھ ہے اور آج کی اہم سرخیاں پیشِ خدمت ہیں

 

اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے حماس کے قیدیوں سے متعلق مذاکرات پر مذاکراتی ٹیم کی واپسی کا اعلان کر دیا۔

اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اعلیٰ مذاکرات کار حماس کے ساتھ قیدیوں کے ممکنہ تبادلے پر داخلی مشاورت کے لیے قطر سے واپس آ گئے ہیں۔
یہ واپسی موساد اور فوجی حکام کے درمیان ایک ہفتے کی سخت بات چیت کے بعد ہوئی ہے۔
مبصرین کے خیال میں نیتن یاہو کا اعلان مذاکرات میں تاخیر کرنے کا ایک حصّہ ہے۔
اندازے کے مطابق اسرائیل نے 10,300 سے زائد فلسطینیوں کو قید رکھا ہوا ہے، جب کہ غزّہ میں اسرائیلی قیدیوں کی تعداد تقریباً 100 ہے۔


جنگ زدہ سوڈان میں قحط پھیل رہا ہے: عالمی بھوک مانیٹرنگ رپورٹ


اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ 'انٹیگریٹڈ فوڈ سیکیورٹی فیز کی قحط درجہ بندی کمیٹی' نے خبردار کیا ہے کہ قحط نے سوڈان کے پانچ نئے علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے اور مئی تک مزید پانچ علاقے اس خطرے کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔
اس وقت 24.6 ملین سے زیادہ سوڈانی شدید بھوک کا شکار ہیں۔ دوسری طرف متحارب دھڑے حیاتی اہمیت کی حامل امداد کی ترسیل میں خلل ڈال رہے ہیں۔
یہ رپورٹ سوڈانی حکومت کی جانب سے، آئی پی سی کے غذائی مسائل کے تجزیاتی مرحلے میں مسلسل رکاوٹ ڈالنے کے باوجود شائع کی گئی ہے۔ پیر کے روز، حکومت نے اعلان کیا تھا کہ آئی پی سی سوڈان کی خود مختاری اور وقار کو مجروح کرنے والی ناقابل اعتماد رپورٹیں شائع کرتی ہے لہٰذا ہم عالمی قحط مانیٹرنگ میں اپنی شرکت منسوخ کر رہے ہیں۔


ٹرمپ کا پاناما نہر کو واپس لینے کا دعویٰ، پاناما کے باشندوں کا امریکی سفارت خانے کے باہر احتجاج۔

 

پاناما کے مظاہرین نے امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاناما نہر پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے مطالبے کے بعد ان کی تصویر کو آگ لگا دی۔
"پاناما کا عوامی دشمن" کے نعرے لگاتے ہوئے مظاہرین نے امریکی سفارت خانے کے باہر احتجاجی جلوس نکالا۔
رہنماؤں نے نہر کی خودمختاری کی توثیق کی، غیر منصفانہ فیسوں اور چینی اثر و رسوخ کے بارے میں ٹرمپ کے بیانات کی مذّمت کی۔
حکام نے اعلان کیا ہے کہ "یہ نہر پاناما کی ہے اور اس پر کوئی مول تول نہیں ہو گا۔"


موزمبیق میں انتخابات کے بعد پُرتشدد واقعات میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے۔


موزمبیق کی اعلیٰ عدالت کے فریلیمو پارٹی کے ڈینیئل چاپو کو عہدہ صدارت پر بحال رکھنے کا فیصلہ سنانے کے بعد ملک مہلک بدامنی کا شکار ہو گیا اور پُر تشدد مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔
مظاہروں میں دو پولیس افسران سمیت کم از کم 21 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 24 گھنٹوں میں 236 پُرتشدد کارروائیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
مظاہرین نے گاڑیوں کو نذر آتش کیا، پولیس تھانوں پر حملہ کیا، اور قیدیوں کو آزاد کردیا، ان سب واقعات کی وجہ سے بڑھتی ہوئی کشیدگی نے ملک کو مخدوش حالات کا شکار کر دیا ہے۔


ناسا کے 'پارکر سولر پروب' نے 930 ڈگری سینٹی گریڈ پر سن فلائی بائی کے ساتھ تاریخ رقم کر دی۔

ناسا کے پارکر سولر پروب نے سورج سے قریب ترین پرواز کرکے تاریخ رقم کر دی ہے۔
پروب نے کامیابی سے قیمتی سائنسی ڈیٹا اکٹھا کیا اور شمسی سطح کے 3.8 ملین میل قریب اور 930 ڈگری سیلسیس سے زیادہ جھلسا دینے والے درجہ حرارت میں کامیابی سے پرواز کی۔

اس سے قبل کسی خلائی گاڑی نے شمسی سطح سے اس قدر قریب پرواز نہیں کی۔
مذکورہ پرواز تین ریکارڈ توڑ فلائی بائیز میں سے پہلی پرواز ہے، جس کا مقصد شمسی توانائی کے اہم اسرار سے پردہ ہٹانا ہے۔


آپ نے ٹی آر ٹی اردو سے دن کی اہم سرخیاں سنیں۔ مزید معلومات آپwww.trt.net.tr/urdu سے ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

مزید آڈیوز
خبرنامہ |05.12.25
سگریٹ نوشی کی ماحولیاتی لاگت
ترک طلبا ء نے سیرن میں تاریخ رقم کر دی
موسمیاتی تبدیلی کانفرس
پلاسٹک کی آلودگی کا بحران
ترک ریاستیں مشترکہ حروف تہجی کی متلاشی
عثمانی حجاز ریلوے لائن دوبارہ عازمین حج کی کیسے خدمت کر سکتی ہے؟
کھیلوں کے میدان میں ترکیہ کا سنہری دور
ترقی پذیر ملک چین
کیا چاند پر جوہری پاور پلانٹس قائم کیے جائیں گے؟