13 دسمبر 2024
ایک ایسی دنیا کا تصوّر کریں جس کے انسان چاند ،حتّیٰ کہ مریخ پربھی خوراک اُگا سکتے ہوں۔ فی الوقت یہ خیال کیسا ہی سائنس فکشن کیوں نہ لگتا ہو اصل میں آہستہ آہستہ حقیقت بنتا جا رہا ہے۔ اس قسط میں، ہم ایک ایسی حیرت انگیز دریافت پر بات کریں گے جو انسانوں کو دیگر سیاروں پر زندگی گزارنے اور کاشتکاری کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ ترکیہ کے سائنسدان 'شرنکیئیلا پاروولا' نامی ایک پودے پر تجربات کر رہے ہیں۔ یہ تجربات، زمینی اور خلائی ہر دو ماحول میں، کئے جا رہے ہیں۔ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ 'شرنکیئیلا پاروولا' پودا خلائی زراعت میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ یہ کیسےممکن ہے۔

