اردو نیوز بلیٹن
00:00
00:0000:00
اردو نیوز بلیٹن
امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شام کے مستقبل میں ترکیہ کا کردار کلیدی ہے، اور پراسرار ڈرونز نے امریکہ کی 8 ریاستوں میں خوف پھیلا دیا ہے۔
17 دسمبر 2024

 

شام کے مستقبل میں  ترکیہ کا کردار کلیدی ہے: ٹرمپ
امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بشار الاسد کے بعد شام کے بارے میں بے یقینی کا اظہار کیا ہے لیکن اس بات پر زور دیا ہے کہ ترکیہ اس سلسلے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔
مار-اے-لاگو اسٹیٹ میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے شمال مشرقی شام سے امریکی فوجیوں کے انخلاء پر براہ راست تبصرہ کرنے سے گریز کیا، تاہم ترک صدر رجب طیب ایردوان کی تعریف کی۔
ٹرمپ نے معزول شامی صدر بشار الاسد کو بچوں کے خلاف ظلم کے ارتکاب پر  "قصاب" قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی اور ترکیہ کو خطے میں ایک "بڑی طاقت" قرار دیا۔

جرمنی کے حقوق انسانی  گروپ کے تجزیے کے مطابق اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔

برلن میں قائم انسانی حقوق کے گروپ یورپی مرکز برائے آئینی اور انسانی حقوق نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔
ایک بیان میں گروپ نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں کے بارے میں اس کی آزادانہ تحقیق اور تجزیہ ایک "قانونی طور پر صحیح دلیل" کا باعث بنا کہ نسل کشی ہو رہی ہے۔
گروپ نے روشنی ڈالی کہ متعدد رپورٹس، تبصرے، اور فیصلے اس نتیجے کی حمایت کرتے ہیں، جو صورتحال کی سنگینی کو مزید واضح کرتے ہیں۔

غزہ جنگ بندی مذاکرات نتیجہ خیز مگر  بعض  اختلافات باقی ہیں – امریکہ

امریکہ نے اسرائیل اور حماس کے درمیان ممکنہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر ہونے والے حالیہ مذاکرات کو "نتیجہ خیز" قرار دیا ہے جبکہ اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ چند اہم اختلافات باقی ہیں۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ حالیہ دنوں میں مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے لیکن انہوں نے مزید کہا کہ"بہت کم تعداد میں اختلافات" کو ابھی بھی حل کرنے کی ضرورت ہے۔
ملر نے معاہدے تک پہنچنے کے لیے جاری کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا۔
ہم نے اختلافات کو کم کرنے کے لیے دوسرے ثالثوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی کوشش جاری رکھی ہے۔

 شام کے شہر درعا میں 12 سے زائد اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں۔

شام کی درعا گورنری میں 12 سے زیادہ اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں جن میں معزول رہنما بشار الاسد کی حکومت کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے شہریوں کی باقیات ہیں۔
ان قبروں کو اس ماہ کے شروع میں بعث حکومت کے حالیہ خاتمے کے بعد دریافت کیا گیا تھا، کیونکہ ملک بھر میں تلاش اور سروے کی کارروائیاں جاری ہیں۔
اجتماعی قبروں کو تلاش کرنے اور ان کی دستاویز کرنے کی کوششیں جاری ہیں کیونکہ شام نے اسد کے دور حکومت میں ہونے والے مظالم کے پیمانے کا سامنا کرنا شروع کر دیا ہے۔

اور آخر میں

8 امریکی ریاستوں میں پراسرار ڈرونز نے خوف پھیلا دیا اور کارروائی کا مطالبہ کیا۔

کم از کم آٹھ امریکی ریاستوں میں پائے جانے والے پراسرار ڈرونز بے چینی اور قومی بحث کو جنم دے رہے ہیں، جن میں فضائیہ کے اڈے سمیت اہم مقامات کے قریب دیکھنے کی اطلاع ہے۔
مار-اے-لاگو میں ایک پریس کانفرنس میں نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا  کہ مشرقی ساحلی علاقوں پر  ڈرونز کی پروازیں باعث تشویش ہیں  انہوں نے  حکومت پر معلومات کو روکنے کا الزام لگایا۔
 ٹرمپ نے مطالبہ کیا کہ میساچوسٹس سے اوہائیو تک ان ڈرونز  کو دیکھا گیا ہے، جس نے عوام کو بے چین کردیا  ،انہوں نے  قانون سازوں  سے اس بارے میں فوری کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ۔

مزید آڈیوز
خبرنامہ |05.12.25
سگریٹ نوشی کی ماحولیاتی لاگت
ترک طلبا ء نے سیرن میں تاریخ رقم کر دی
موسمیاتی تبدیلی کانفرس
پلاسٹک کی آلودگی کا بحران
ترک ریاستیں مشترکہ حروف تہجی کی متلاشی
عثمانی حجاز ریلوے لائن دوبارہ عازمین حج کی کیسے خدمت کر سکتی ہے؟
کھیلوں کے میدان میں ترکیہ کا سنہری دور
ترقی پذیر ملک چین
کیا چاند پر جوہری پاور پلانٹس قائم کیے جائیں گے؟