اسرائیل نے غزہ میں نازک حالت کے فلسطینی مریضوں کو حراست میں لے لیا۔
غزہ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نےö طبی امداد کے لیے منتقلی کے دوران، چار فلسطینی مریضوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
مریضوں کو شمالی غزہ کے انڈونیشیا ہسپتال سے غزہ شہر کے الشفا ہسپتال لے جایا جا رہا تھا اور یہ منتقلی عالمی ادارہ صحت کے ذریعے کی جا رہی تھی۔
دس مریضوں میں سے چار کو حراست میں لے لیا گیا ہے، اور وزارت صحت کے مطابق، ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
جنوبی کوریا کے تفتیش کار یون سک یول کی گرفتاری کے وارنٹ طلب کر رہے ہیں۔
جنوبی کوریا کا تحقیقاتی یونٹ صدر یون سک یول کے وارنٹ گرفتاری کے لیے ایک تاریخی قدم اٹھا رہا ہے۔
فی الوقت معطل صدر یون رواں ماہ کے آغاز میں مارشل لاء کا اعلان کرنے کی وجہ سے تفتیش کا سامنا کر رہے ہیں - ایک اقدام کے تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ ان پر اقدامِ بغاوت کا ملزم ٹھہرایا جا سکتا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یون نے پولیس اور انسداد بدعنوانی کے دفتر دونوں سے پوچھ گچھ کی بارہا کی گئی درخواستوں کو نظر انداز کر دیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب جنوبی کوریا نے کسی حزبِ اقتدار صدر کے لیے ایسی درخواست کی ہے۔
آذربائیجان کے صدر کا کہنا ہے کہ طیارہ روس نے گرایا ہے، ہم ہرجانہ چاہتے ہیں۔
آذربائیجان، زمینی فائر اور الیکٹرانک مداخلت کی وجہ سے گرائے گئے طیارے کی وجہ سے، روس سے جواب اور معاوضے کا مطالبہ کر رہا ہے۔
صدر الہام علیئیف نے موضوع سے متعلق بیان میں تصدیق کی ہے کہ آذربائیجان ایئر لائن کا طیارہ روس کی سرزمین پر واقع گروزنی کے قریب تباہ ہو گیا تھا ۔
انہوں نے کہا ہے کہ آذربائیجان توقع کرتا ہے کہ جو کچھ ہوا ہے روس اسے تسلیم کرے، ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرائے اور ہرجانہ ادا کرے۔
سابق امریکی صدر جمی کارٹر 100 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
اٹلانٹا جرنل-آئین کے مطابق، سابق امریکی صدر جمی کارٹر 100 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
کارٹر نے 1977 سے 1981 تک 39 ویں صدر کے طور پر خدمات انجام دیں، 1976 کے انتخابات میں جیرالڈ فورڈ کو شکست دی۔ لیکن چار سال بعد رونالڈ ریگن سے لینڈ سلائیڈ میں ہارنے کی وجہ سے دفتر میں ان کا وقت کم رہا ۔
وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد، کارٹر کسی بھی دوسرے سابق امریکی صدر کے مقابلے میں زیادہ عرصہ زندہ رہے، انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ انسانی ہمدردی کے کاموں کے لیے وقف کیا۔
اور آخر میں
الجزائر نے فرانس سے اپنے نوآبادیاتی جرائم کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے فرانس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی نوآبادیاتی تاریخ کا سامنا کرے۔
پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے، تیبون نے 1830 سے 1962 تک فرانسیسی حکمرانی کے تحت ملک کی جدوجہد پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا ہے کہ الجزائر کوئی مالی معاوضہ نہیں چاہتا ہے ہماری خواہش صرف یہ ہے کہ فرانس اپنے جرائم تسلیم کرے۔
"انہوں نے کہا ہے کہ "ہم اپنے آباؤ اجداد کے وقار کی پیروی کر رہے ہیں" اور اس پہلو کو اجاگر کرنا ان کے پہلے صدارتی دور کی کامیابیوں میں اور مستقبل سے متعلق نقطہ نظر میں ایک کے مرکزے کی حیثیت رکھتا ہے۔
آپ نے ٹی آر ٹی اردو سے دن کی اہم سرخیاں سنیں۔ مزید معلومات آپwww.trt.net.tr/urdu سے ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
