اردوعان اور بلنکن نے شام کی سیاسی منتقلی اور غزہ کی نسل کشی پر تبادلہ خیال کیا۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے انقرہ میں امریکہ وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے ساتھ ملاقات کی۔ مذاکرات میں علاقائی تعاون اور مشترکہ اہداف کے ساتھ ساتھ شام کی علاقائی سالمیت، اتحاد اور یکجہتی کے تحفظ پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔
مذاکرات میں غزہ میں جنگ بندی کی "فوری ضرورت" اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر بات چیت کی گئی جو فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد میں اضافے کو یقینی بنائے گا۔
اردوعان نے شام کی علاقائی سالمیت کے ساتھ ترکیہ کی وابستگی کے عزم کا اعادہ کیا اور اس پہلو پر زور دیا ہے کہ PKK/PYD/YPG جیسے دہشت گرد گروہوں اور داعش کے خلاف جدوجہد عزمِ مصّمم کے ساتھ جاری رہے گی۔
اسرائیل نے غزہ کے نصیرات کیمپ پر حملہ کر کے کم از کم 30 فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔
اسرائیل نے غزہ کے محصور علاقے نصیرات کیمپ میں ایک گھر پر فضائی حملے میں کم از کم 30 فلسطینیوں کو ہلاک اور 40 کو زخمی کر دیا ہے۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی WAFA نے کہا ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے کیمپ میں کئی گھروں اور عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے۔
رپورٹوں کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی اکثریت عورتوں اور بچوں پر مشتمل ہے۔
اسرائیل نے غزہ میں ایک اسپتال کی طرف جاتے اقوام متحدہ کے امدادی قافلے کو روک دیا۔
اسرائیل نے غزّہ ہسپتال کی طرف جاتے اقوام متحدہ کے امدادی قافلے کو روک دیا ہے۔
ہسپتال کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں کمال عدوان ہسپتال کے لیے ایندھن اور طبی سامان لے جانے والے اقوام متحدہ کے قافلے کو علاقے میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے ہسپتال کو مطلع کیا ہے کہ قافلے کو ناکہ بندی کے بعد جنوبی غزہ واپس جانے پر مجبور کیا گیا ہے۔
ہسپتال کو طبی سامان کی شدید قلت کا سامنا ہے، زخمیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور محدود ترین طبّی سامان کے ساتھ کم ترین صلاحیت کے ساتھ خدمات فراہم کر رہا ہے۔
تنظیم برائے انسانی حقوق: اسد انتظامیہ کے 6,000 سے زائدہ افسران نے جنگی جرائم کئے ہیں۔
سیریئن نیٹ ورک فار ہیومن رائٹس کے ڈائریکٹر فضل عبدالغنی نے کہا ہے کہ بشار الاسد کی حکومت میں شامل اور جنگی جرائم میں ملوث 6000 سے زائد افسران کی نشاندہی کا اعلان کیا ہے۔
ایک انٹرویو میں، عبدالغنی نے شام کی نئی حکومت پر زور دیا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے ایک قومی عدالت قائم کی جائے کیونکہ انصاف کی کمی متاثرین کے خاندانوں کو انتقام پر اکسا سکتی ہے۔
انہوں نے شام میں ایک آزاد عدلیہ کے قیام کے لیے مہارت اور مالی امداد سمیت بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔
ترکیہ نے ایک طویل غیر حاضری کے بعد دمشق کا چارج ڈی افیئرز مقرر کر دیا۔
ترکیہ نے، خانہ جنگی کی وجہ سے دمشق میں برسوں سے بند اپنے سفارت خانے کے لیے ایک عارضی چارج ڈی افیئرز مقرر کر کے، شام کے ساتھ سفارتی تعلقات میں ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔
یہ ذمہ داری، ترکیہ کے موجودہ موریطانیہ سفیر، 'برہان کوراوعلو' کو سونپی گئی ہے۔
کوراوعلو نے دسمبر 2023 میں نواکشوط میں اپنی ذمہ داریاں شروع کیں اور اب وہ اپنی نئی حیثیت میں شام میں ترکیہ کے سفارتی امور کی نگرانی کریں گے۔
آپ نے ٹی آر ٹی اردو سے دن کی اہم سرخیاں سنیں۔ مزید معلومات آپwww.trt.net.tr/urdu سے ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
_1.png?width=1080&format=webp&quality=80)
