پاکستان
2 منٹ پڑھنے
پاکستان: ریل گاڑی پٹری سے اُتر گئی، 5 مسافر ہلاک
پشاور جاتی مسافر ٹرین ملتان میں ایک اسٹیشن کے قریب نامعلوم وجوہات کی بنا پر پٹری سے اتر گئی: ڈان
پاکستان: ریل گاڑی پٹری سے اُتر گئی، 5 مسافر ہلاک
(فائل فوٹو) پاکستان میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی: 5 افراد جاں بحق

پاکستان میں ایک مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی، حادثے میں 5 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے ہیں۔

روزنامہ ڈان کے مطابق پشاور جاتی مسافر ٹرین ملتان میں ایک اسٹیشن کے قریب نامعلوم وجوہات کی بنا پر پٹری سے اتر گئی۔

پاکستان ریلوے کے ترجمان نے ڈان کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے  کہ حادثے میں 5 افراد ہلاک اور 30 سے زائد  زخمی ہوگئے ہیں۔

ٹرین کے ڈرائیور رضوان عباس نے کہا ہے کہ مسافر ٹرین 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہی تھی۔

جیو نیوز کی خبر کے مطابق امدادی ٹیموں نے کہا ہے کہ 13 بوگیوں میں سوار مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جبکہ ایک بوگی میں امدادی کارروائیاں ابھی جاری ہیں۔

پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف نے بھی زخمی مسافروں کی حالت پر تشویش کا اظہار کیا اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے اور زخمیوں کو بلا تاخیر ضروری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ ایک سال کے دوران ٹرین کے متعدد حادثات پیش آ چکے ہیں، جس کے باعث پاکستان ریلوے کی جانب سے ٹرینوں اور ریلوے پٹریوں کی دیکھ بھال میں غفلت اور نظام میں موجود بنیادی خامیوں کے حوالے سے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔

دریافت کیجیے
بھارت نے پنجاب کی سرحدوں کے قریب دو پاکستانی شہریوں کو  مار ڈالا
پاکستان کا پہلا خلا نورد تاریخ رقم کرنے کی تیاری میں
عمران خان کے حامیوں نے حکومت کو 'بیزار' کرنے کے زیر مقصد اسلام آباد لانگ مارچ ملتوی کر دیا
یورپی یونین کے رہنما: ہم نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے
سابق وزیر اعظم عمران خان کی تین بہنوں کو گرفتار کر لیا گیا
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
کرغزستان اور پاکستان کا باہمی تجارت کو 200 ملین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
پاکستان میں شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل
پاکستان: ڈار۔شیبانی ملاقات، دوطرفہ تعاون و علاقائی صورتحال پر بات چیت
شامی وزیر  خارجہ پاکستان میں، دو طرفہ مذاکرات کریں گے
پاکستان:عمران خان طبی علاج کےلیے جیل سے ہسپتال منتقل
"جشنِ آزادی پاکستان" اسلام آباد میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ
امن کی تلاش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے:شہباز شریف
نارویجیئن وزیر  خارجہ کا دورہ پاکستان،اہم امور پر  تبادلہ خیال
بحرین نے پاکستان کو ترکیہ، سعودی عرب کے ساتھ سہ فریقی  دفاعی معاہدے پر مبارکباد دی
کویت کی طرف سے پاکستان کو مبارکباد
سلامتی کونسل کی طرف سے پاکستان میں ہونے والے خونریز دہشت گردانہ حملے کی مذّمت