29 اکتوبر یومِ جمہوریہ کے موقع پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوعان نے ملک کے عوام، ترک قبرصی باشندوں اور دنیا بھر میں مقیم ترک شہریوں کو جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی 103ویں سالگرہ کی مبارک باد پیش کی ہے۔
پیغام میں انہوں نے جمہوریہ کو ترک قوم کی آرزوئے آزادی، آزادانہ زندگی گزارنے اور اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کے عزم کی علامت قرار دیا ہے۔ انہوں نے غازی مصطفیٰ کمال اتاترک کی قیادت میں لڑی جانے والی قومی جدوجہد کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ انتہائی مشکل حالات پر قابو پانے کے لیے قوم کا اتحاد اور باہمی یکجہتی بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔
