دو طرفہ اور بین الوفود مذاکرات کے بعد استنبول میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوعان نے کہا ہے کہ "جنگوں کی عادی موجودہ اسرائیلی حکومت کو ہمارے جغرافیے کو دوبارہ بارود اور خون میں ڈبونے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے"۔
دو طرفہ تعلقات کے معاملے میں بات کرتے ہوئے صدر اردوعان نے کہا ہے کہ انقرہ توانائی، رسل رسائل، اہم معدنیات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اسلام آباد کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔