اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے میں ایک بچے سمیت تین فلسطینی جاں بحق ہو گئے
مشرق وسطی
اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے میں ایک بچے سمیت تین فلسطینی جاں بحق ہو گئے
اسرائیل کی جانب سے 24 نومبر کی صبح سویرے غزہ کے شہر خان یونس کے مغرب میں واقع المواصی علاقے میں ایک پولیس چوکی پر کیے گئے فضائی حملے میں تین فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔
 

مقامی ذرائع کے مطابق، اس حملے میں دو پولیس اہلکار اور ایک بچہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی گاڑیوں نے خان یونس میں بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کے خیموں پر فائرنگ کی، جبکہ توپ خانے کے دستوں نے جبالیہ اور بیت لاہیا کے مشرقی علاقوں پر بمباری کی۔

اسرائیل اکتوبر 2025 میں نافذ العمل ہونے والی نام نہاد جنگ بندی کی، غزہ پر بار بار کیے جانے والے حملوں کے ذریعے، کھلی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 1,679 فلسطینی جاں بحق اور تقریباً 6,100 زخمی ہو چکے ہیں۔

مزید ویڈیوز
ترک کھلاڑی نے اسرائیلی حریف سے ہاتھ ملائے بغیر میچ ایک سیکنڈ میں جیت لیا
این ویڈیا کے منتظمِ اعلیٰ 'جینسن ہوانگ' اپنے عہدے پر واپس آگئے۔
ہم، اپنے فوجی ذخیرے میں ڈرون جنگی طیارہ رکھنے والا، پہلا ملک بن گئے ہیں: اردوعان
آباد کاروں کا زیتون کی چنائی کرنے والے ایک خاندان پر حملہ
اسرائیلی قابض افواج فلسطینی مزدوروں کو حراست میں لے رہی ہیں اور ان سے بدسلوکی کر رہی ہیں
اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع الامعری پناہ گزین کیمپ پر بڑے پیمانے پر چھاپہ
ترکیہ کی دفاعی صنعت کے دو کروز میزائل، جن کی مرئیت کم اور جارحانہ صلاحیت بہت زیادہ ہے
اسرائیل شامی فوج کو اشتعال دلانے کے لیے ایک مسلح دُرزی گروہ کی پشت پناہی کر رہا ہے: حاقان فیدان
COP31 بلا کسی معاہدے کے اختتام پذیر ہو گیا
بن غازی میں ایک روسی بحری جہاز پر مشتبہ ڈرون حملے کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی