محکمہ تحفظِ قدرتی مقامات و قومی پارک کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج کے جائزے میں ایک ایسا جانور دیکھا گیا جس کے بارے میں گمان ہے کہ وہ مادہ شیر ہے۔ اس کے بعد تھرمل کیمروں سے لیس ٹیمیں اور ماہر حیوانات بھی تلاش کی کارروائی میں شامل ہو گئے ہیں۔
جانور کی موجودگی کے مقام کا سراغ لگا لیا گیا ہے اور اسے پکڑنے کے لیے کوششیں جاری ہیں، جبکہ جینڈارمیری ٹیمیں علاقے میں حفاظتی اقدامات کیے ہوئے ہیں۔
