پرواز کی تیاری کے لیے علی نے بیجنگ میں سات ماہ تک تربیت حاصل کی اور اس دوران چینی زبان کی انتہائی سخت کلاسوں میں حصہ لیا۔
اقوامِ متحدہ کے خلائی امور کے دفتر کی ڈائریکٹر آرتی ہولا مینی نے سی جی ٹی این کو دیے گئے ایک بیان میں کہا، "مجھے امید ہے کہ یہ ان بہت سے غیر ملکی خلابازوں میں سے پہلے ہوں گے جنہیں خلا کا سفر کرنے کا موقع ملا ہے ،جب دیگر ترقی پذیر ممالک اس طرح کی مثالیں اور نظیریں دیکھیں گے تو یہ ان کے لیے امید اور حوصلہ افزائی کا باعث بنے گا۔"
اگرچہ علی مدار کا سفر کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں، تاہم پاکستانی مہم جو نمیرہ سلیم اکتوبر 2023 میں ورجن گیلیکٹک کی تجارتی سب اوربیٹل پرواز کے ذریعے خلا کا سفر کرنے والی ملک کی پہلی شہری بنیں تھیں۔