انجن میں خرابی کے باعث ایک طیارے نے فلوریڈا کی ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
فلوریڈا میں انٹر اسٹیٹ 95 ہائی وے پر انجن میں خرابی کا شکار ہونے والے ایک چھوٹے طیارے نے چلتی ہوئی کار کے اوپر ہنگامی لینڈنگ کی۔ کار کے ڈرائیور اور طیارے میں موجود دو افراد کو معمولی چوٹوں کے ساتھ اسپتال منتقل کیا گیا۔