ہم نے، بائراکتار قزل ایلما کو ترک مسلح افواج کے حوالے کرکے، اپنے فوجی ذخیرے میں ڈرون جنگی طیارہ شامل کرنے والادنیا کا پہلا ملک بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
اس سے قبل، ’’اژدہا‘‘نامی ڈائریکٹڈ انرجی ہتھیار نے آسیلسان کے قیام کی 51ویں سالگرہ کے موقع پر بیک وقت 51 ڈرونوں کو ناکارہ بنا کر اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔
ذرا غور کیجیے یہاں نہ کوئی گولی ہے نہ ہی روایتی گولہ بارود اور نہ ہی میزائل۔ تو پھر ان کی جگہ کیا ہے؟
یہاں جدید ترین ٹیکنالوجی ہے، اعلیٰ درجے کی انجینئرنگ ہے اورایسے پُرعزم لوگ ہیں جنہوں نے ہر طرح کی مذموم مہمات کے باوجود ترکیہ کو دفاعی صنعت میں عالمی طاقت بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔
یہاں وہ غیر مرئی لہریں ہیں جو، ایک بٹن دبانے سے افواج کے لیے دردِ سر بن جانے والے، ڈرونوں کے الیکٹرانک سرکٹوں کو ایک کلومیٹر کی دوری سے جلا کر ناکارہ بنا سکتی ہیں۔
یہ دونوں اہم پیش رفت نہ صرف ترکیہ کی صلاحیتوں اور ہماری دفاعی کمپنیوں کی استعداد کا ثبوت ہیں بلکہ دفاعی شعبے میں کام کرنے والے ہمارے بھائیوں کی محنت پر ہمارے اعتماد کے درست ہونے کو بھی ظاہر کرتی ہیں۔
میں اپنی قوم کو یہ فخر اور خوشی کا احساس دلانے والے تمام افراد کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
