کئی دہائیوں سے غریبوں کا مفت علاج کرنے والے فلسطینی ڈاکٹر 'مازن الرنتیسی' کو بغیر کسی الزام کے چار ماہ سے زائد عرصے تک اسرائیلی جیل میں قید رکھے جانے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔ رہائی کے وقت ان کے جسم پر زخموں کے واضح نشانات تھے۔
71 سالہ ڈاکٹر مازن الرنتیسی کو جون میں مقبوضہ مغربی کنارے میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔
رہائی کے بعد انہوں نے بتایا کہ جیل میں حالات انتہائی سخت تھے۔ قید کے دوران انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جسمانی اذیتیں دی گئیں اور طبی سہولیات سے محروم رکھا گیا۔
