سیاست
2 منٹ پڑھنے
غزّہ میں جنگ بندی معاہدہ جلد طے پا جائے گا: ٹرمپ
مجھے امید ہے کہ غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ جلد طے پا جائے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
غزّہ میں جنگ بندی معاہدہ جلد طے پا جائے گا: ٹرمپ
Trump previously said that Israel was onboard for a 60-day ceasefire in Gaza. / Reuters
14 جولائی 2025

امریکہ کے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ"مجھے امید ہے کہ غزہ میں اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے درمیان جنگ بندی  معاہدہ جلد طے پا جائے گا"۔

ٹرمپ نے اتوار کے روز میری لینڈ کے جوائنٹ بیس 'اینڈریوز' میں صحافیوں سے گفتگو  کے دوران کہا ہے کہ "ہمارے 'غزہ مذاکرات' جاری  ہیں  اور امید ہے کہ ہم آئندہ  ہفتے کے دوران اس مسئلے کو حل کر لیں گے"۔

ٹرمپ نے قبل ازیں جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے قطر اور مصر کی حماس کو پیش کردہ تجویزاور اسرائیل کی   غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے لیے ضروری شرائط قبول کر لی ہیں ۔

حماس نے اس تجویز کا مثبت جواب دیا اور کہا تھا کہ وہ جنگ بندی معاہدے کو نافذ کرنے اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

اگرچہ اسرائیل نے کہا ہے کہ قطری تجویز پر حماس کی ترامیم ناقابل قبول ہیں لیکن  اس کے باوجود اس کا وفد، مذاکرات کے لیے، دوحہ پہنچ  گیا ہے۔

دوحہ  مذاکرات میں، 60 روزہ  عارضی جنگ بندی، 10 زندہ اور 18 مردہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اور مستقل جنگ بندی پر بات چیت کی گئی ہے۔

اگرچہ کئی معاملات پر اتفاق ہو گیا ہے لیکن اہم رکاوٹ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی سرحد کے ارد گرد بفر زون پر کنٹرول برقرار رکھنے کے اصرار کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔

اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ اگر جنگ بندی طے پا  بھی جاتی ہے تو  وہ رفح میں اپنی فوجی موجودگی برقرار رکھے گا اور فلسطینیوں کو دیگر ممالک میں جلاوطن کرنے کے زیرِ مقصد ایک "اجتماع کیمپ" قائم کرے گا۔

دریافت کیجیے
سوڈان کے جنوبی کردفان علاقے میں آر ایس ایف کے ڈرون حملے میں 79 شہری جان بحق
امریکہ  نے جنوبی کوریا کو  111.8 ملین ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دے دی
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے