دنیا
2 منٹ پڑھنے
یوکرین کے ڈرون حملے، روسی تیل کے ذخائر نشانے پر
باور رہے کہ اس خطے کو بار بار یوکرینی ڈرونز نے نشانہ بنایا ہے، جو روسی توانائی اور فوجی بنیادی ڈھانچے کے خلاف ایک وسیع فضائی  مہم کا حصہ ہیں۔
یوکرین کے ڈرون حملے، روسی تیل کے ذخائر نشانے پر
یوکرین-روس / AP

ایک ڈرون حملے نے  آج جنوبی روس میں ایک تیل ڈپو میں آگ لگا دی ۔

علاقائی حکام نے کہا کہ کراسنودار  کے لابنسک علاقے میں واقع ڈپو کو حملے کے بعد آگ لگ گئی۔

 حملے میں حکام نے ابھی تک نقصان کی پوری حد کی تصدیق نہیں کی  ہے۔

باور رہے کہ اس خطے کو بار بار یوکرینی ڈرونز نے نشانہ بنایا ہے، جو روسی توانائی اور فوجی بنیادی ڈھانچے کے خلاف ایک وسیع فضائی  مہم کا حصہ ہیں۔

گزشتہ ہفتے حملوں نے تکھوریٹسک کے قریب ایک تیل کی  تنصیب ، اَفِپسکی ریفائنری، اور پورٹ کاواکاز کے قریب تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔

اسی دوران، روس نے کہا کہ یوکرین نے ہفتہ کے آخر میں ماسکو کے خلاف اپنی بڑی ڈرون مہمات میں سے ایک شروع کی۔

ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے بتایا کہ دو دن کے دوران سو سے زیادہ ڈرونز کو روکا گیا، جب کہ  فضائی  دفاع نے کئی کاماکازی ڈرونز کا  بھی مقابلہ کیا ہے ۔

خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق ،روسی دفاعی وزارت نے کہا کہ رات بھر کم از کم 145 ڈرونز مار گرائے گئے، جن میں سے 53 ماسکو  کے اوپر تھے۔

حکام نے حملوں کے دوران شہر کے بڑے ہوائی اڈوں پر پروازوں کو عارضی طور پر محدود کر دیا۔

رپورٹ شدہ حملوں پر یوکرین  کے صدر وولودیمیر زیلنسکی یا کسی بھی یوکرینی عہدیدار کی جانب سے فوری تبصرہ موصول نہیں ہوا۔

اس سے پہلے صدر زیلنسکی نے کہا کہ امریکہ نے جنگ ختم کرنے پر بات چیت کے لیے روس کے ساتھ امریکہ کی سرزمین پر ایک تین فریقی ملاقات کی پیشکش کی تھی۔

کیف میں بات کرتے ہوئے انہوں نے اتوار کو کہا کہ ملاقات اگلے ہفتے تک مؤخر کر دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر واشنگٹن یا ماسکو کسی متبادل مقام کی پیشکش کریں تو کیف دوسرے ملک میں مذاکرات کے لیے  بھی تیار ہے۔

 

دریافت کیجیے
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی