دنیا
2 منٹ پڑھنے
حماس کی ایران سے اپیل: ہمسایہ ممالک کو نشانہ بنانے سے گریز کریں
فلسطین تحریکِ مزاحمت 'حماس' نے تہران کے حقِ دفاع کو تسلیم کیا لیکن پڑوسی ممالک کو ہدف نہ بنانے کی اپیل کی ہے
حماس کی ایران سے اپیل: ہمسایہ ممالک کو نشانہ بنانے سے گریز کریں
دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے جب ایک روکے گئے ایرانی ڈرون کا ملبہ فجیرہ، متحدہ عرب امارات میں ایک تیل کی تنصیب سے ٹکرایا۔ ہفتہ، 14 مارچ 2026۔ / AP

فلسطین تحریکِ  مزاحمت 'حماس' نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف تہران کے حقِ دفاع کو تسلیم کیا اور اس کے ساتھ ساتھ ایران سے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ وہ پڑوسی ممالک کو ہدف نہ بنائے۔

حماس نے 28 فروری سے مشرقِ وسطیٰ کو اپنی لپیٹ میں لینے والی  اس جنگ کو ختم کرنے کے لئے  بین الاقوامی برادری سے بھی  اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔  

جاری کردہ  بیان میں حماس نے کہا ہے کہ بین الاقوامی حقوق اور اصول و قواعد کی رُو سے اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنے تمام وسائل کے ساتھ اس جارحیت کا جواب دینے کا حق حاصل ہے تاہم ہم اپنے ایرانی بھائیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمسایہ ممالک کو نشانہ بنانے سے پرہیز کیا جائے۔

حماس نے، جو  غزہ میں اسرائیل کے خلاف دو سالہ تباہ کن  جنگ لڑ چُکا ہے، بین الاقوامی برادری سے بھی جاری جنگ کے 'فوری سدّباب' کی  خاطر کوششیں کرنے کی اپیل کی ہے۔

گروپ نے جنگ کے پہلے دن بھی  ایران کے سابق دینی لیڈر  علی خامنہ ای کے قتل کی  مذمت کی،  اسے 'گھناؤنا جرم' قرار دیا  اور  خامنہ ای کے فلسطین تحریک کے ساتھ سالوں پر محیط تعاون کا کھُل کر اعتراف کیا تھا۔

حماس نے خامنہ ای کے قتل سے فوراً بعد جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ" انہوں نے ہمارے لوگوں، ہمارے مقصد، اور ہماری مزاحمت کو ہر قسم کی سیاسی، سفارتی اور عسکری حمایت فراہم کی"۔

نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے حماس کے ایک عہدیدار نے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ تحریک اس معاملے پر ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔اسرائیلی قبضہ ایران اور اس کے عرب و اسلامی پڑوسیوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔

واضح رہے کہ اپنے سے برتر امریکی۔ اسرائیلی فوجی طاقت کا سامنا ہونے کے باوجود ایران  کم از کم 10 ممالک  پر میزائل اور ڈرون حملوں کے ذریعے جوابی کارروائی کر چُکا ہے۔

دریافت کیجیے
نارویجیئن وزیر  خارجہ کا دورہ پاکستان،اہم امور پر  تبادلہ خیال
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کا اسرائیلی دعوی مشکوک ہے:سی آئی اے
فرانس: ایران مظاہرین کو سزائے موت دینا بند کرے
انڈونیشیا: مسافر بردار کشتی میں آگ لگ گئی، ایک مسافر ہلاک
کولومبیا:زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد496ہو گئی،قومی سوگ کا اعلان
لبنان میں ہماری فوج تعینات رہے گی:یسرائیل کاتز
گولان شام کا اٹوٹ حصہ ہے:ترکیہ
آسٹریلیا: بونڈی بیچ دعوے میں 800 سے زائد گواہوں کے بیانات جمع کر لئے گئے
زمبابوے میں مسافر فیری کے الٹنے سے کم  از کم 15 افراد ہلاک
بیجنگ نے موسلادھار بارشوں کے باعث بس سروسز معطل کر دیں، سیاحتی علاقوں کو بند کر دیا
"عالمی ریڈ کراس کا تعاون " غزہ میں تباہ حال عمارتوں سے لاشیں نکالنے کا آغاز
ایران: دشمن ممالک کے جہازوں کو اجازت لینا پڑے گی
بحرین نے پاکستان کو ترکیہ، سعودی عرب کے ساتھ سہ فریقی  دفاعی معاہدے پر مبارکباد دی
ایرانی وزیر خارجہ: "ہم  نے جنگ اور سیاست دونوں میں فتح حاصل کی ہے۔"
غزہ میں فلسطینیوں کی جانوں کو لاحق خطرہ بڑھ رہا ہے: اقوام متحدہ