مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
حلیف ممالک نے ایران کے خلاف جنگ میں مدد نہیں کی تو نیٹو کا مستقبل بہت برا ہو گا:ٹرمپ
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر امریکہ کے حلیف ممالک آبنائے  ہرمز کھولنے میں مدد نہیں کرتے تو نیٹو کا مستقبل "بہت برا" ہوگا
حلیف ممالک نے ایران کے خلاف جنگ میں مدد نہیں کی تو نیٹو کا مستقبل بہت برا ہو گا:ٹرمپ
ٹرمپ / AP

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر امریکہ کے حلیف ممالک آبنائے  ہرمز کھولنے میں مدد نہیں کرتے تو نیٹو کا مستقبل "بہت برا" ہوگا۔

یاد رہے کہ  یہ تیل کی نقل و حمل کا اہم راستہ ہے جسے ایران نے عملاً بند کر دیا ہے۔

اتوار کو فائننشل ٹائمز کے ساتھ ایک مختصر  گفتگو  میں ٹرمپ نے کہا کہ جس طرح امریکہ نے روس کے ساتھ جنگ میں یوکرین کی مدد کی ہے، ویسے ہی وہ توقع کرتے ہیں کہ یورپ آبنائے ہرمز کے معاملے میں مدد کرے گاجس کے بند ہونے سے دنیا بھر میں توانائی کی قیمتیں کافی حد تک بڑھ گئی ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ اگر کوئی ردعمل نہ آیا یا اگر ردعمل منفی ہوا تو میرے خیال میں یہ نیٹو کے مستقبل کے لیے بہت برا ہوگا۔

 ٹرمپ نے کہا کہ یہ مناسب ہے کہ جو لوگ  ہرمز گزرگاہ    سے  فائدہ اٹھانے والے ہیں وہ اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کریں کہ وہاں کچھ برا نہ ہو۔

جب مخصوص مدد کے بارے میں پوچھا گیا تو ٹرمپ نے بتایا کہ وہ  بارودی آلات ہٹانے والے جہازچاہتے ہیں ۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ  آبنائے  ہرمز کو محفوظ بنانے کے سلسلے میں سات ممالک کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ واشنگٹن ایران سے رابطے میں ہے لیکن انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ تہران تنازعہ ختم کرنے کے لیے سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

ٹرمپ نے ایئر فورس ون پر صحافیوں سے کہا کہ اُن کی انتظامیہ ایران سے بات کر رہی ہے، "لیکن میں نہیں سوچتا کہ وہ تیار ہیں۔"

ایران کے خلاف جنگ کی ممکنہ طوالت  نے تیل کی منڈیوں میں ہلچل پیدا کر دی ہے، جہاں گزشتہ دو ہفتوں میں خام تیل کی قیمتیں رسد کے خطرات کی وجہ سے تیزی سے بڑھ گئی ہیں۔

 گزشتہ روز بین الاقوامی بینچ مارک برانٹ کی قیمت 2.9 فیصد بڑھ  کر106.11 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

 

دریافت کیجیے
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
اسرائیل کی جنوبی لبنان پرگولہ باری
اسرائیل نے پانچ سالہ ہند رجب کے قتل  کا اعتراف کر لیا
اسرائیلی پولیس  نے القدس کے اموری وزیر کو گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا
اسرائیل غزہ میں ٹارگٹ کلنگ جاری رکھے گا:نیتن یاہو
عمان امریکا-ایران مذاکرات کے آڑے آیا تو اس پر حملہ  کر دیں گے:ٹرمپ
کُشنر مصر کے بعد اسرائیل روانہ، نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے
ایران کی معاشی مشکلات میں اضافہ، اسرائیل-امریکہ کی جنگ نے کارخانوں کو نقصان پہنچایا
ہرمز کو کسی ٹویٹ، طیارے کیریئر یا انتخابی تقریر سے قبضے میں نہیں لیا جا سکتا' — ایران
لبنان میں ہماری فوج تعینات رہے گی:یسرائیل کاتز
"عالمی ریڈ کراس کا تعاون " غزہ میں تباہ حال عمارتوں سے لاشیں نکالنے کا آغاز
ایرانی وزیر خارجہ: "ہم  نے جنگ اور سیاست دونوں میں فتح حاصل کی ہے۔"
غزہ میں فلسطینیوں کی جانوں کو لاحق خطرہ بڑھ رہا ہے: اقوام متحدہ
عراق نے  60 لاکھ اسلحے کے اندراج کے لیے ڈیٹا بیس تیار کرلیا
ایرانی وزیر خارجہ: "ہم فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں کر رہے"
بد امنی کی وجہ غیر ملکی افواج کی خطے میں موجودگی ہے:ایران
ایران نے ہرمز کھولنے کے لیے چھ مطالبات  کر دیئے
ایرانی مذاکرات کار: امریکہ 'لوپ تھیٹر ڈپلومیسی' میں مصروف ہے