ایشیا
2 منٹ پڑھنے
شمالی کوریا سے تعلقات بڑھانے کےلیے تیار ہیں:چین
چینی صدر نے شمالی کوریا کی 77 ویں بنیادی سالگرہ پر کم جونگ اون کو بھیجے گئے پیغام میں "استراتیجک مواصلات کو بہتر بنانے" کا عہد کیا۔
شمالی کوریا سے تعلقات بڑھانے کےلیے تیار ہیں:چین
شمالی کوریا کے کِم جونگ ان اور چین کے شی جن پنگ نے بیجنگ میں اپنی دوطرفہ ملاقات کے دوران 4 ستمبر 2025ء کو ہاتھ ملائے۔ / Reuters
9 ستمبر 2025

چینی صدر شی جن پنگ نے شمالی کوریا کے قیام کی 77 ویں سالگرہ کے موقع پر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چین شمالی کوریا کے ساتھ اسٹریٹجک رابطے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق، شی جن پنگ کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ چین علاقائی  و  عالمی امن اور ترقی کے لیے شمالی کوریا کے ساتھ قریبی تعاون برقرار رکھنے کا خواہاں ہے۔

شی جن پنگ نے کہا کہ بیجنگ "اسٹریٹجک مواصلات کو بڑھانے،  عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) کے ساتھ قریبی تعاون کو برقرار رکھنے اور چین اور شمالی کوریا کی دوستی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔ 

شی جن پنگ نے دونوں ممالک کے "سوشلسٹ کاز " کی نشاندہی کی اور دونوں فریقین پر زور دیا کہ وہ خطے اور دنیا میں "امن اور ترقی" کے لئے زیادہ سے زیادہ کردار ادا کریں۔ 

دوسری جنگ عظیم کے اختتام پر جزیرہ نما کوریا کو جاپانی حکمرانی سے آزاد کرانے کے بعد  شمالی حصے میں ایک کمیونسٹ حکومت قائم کی گئی۔

اگست 1948 میں ایک نئی سپریم پیپلز اسمبلی کا انتخاب ہوا  اور 3 ستمبر کو  ایک نیا آئین نافذ کیا گیا۔ 

شمالی کوریا کا باضابطہ اعلان 9 ستمبر 1948 کو کیا گیا تھا جس میں کم ال سنگ اس کے پہلے وزیر اعظم تھے۔ 

دونوں ممالک اس سال سفارتی تعلقات کی 76 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ 

کم  جونگ ان نے گزشتہ ہفتے چینی فوجی پریڈ میں شرکت کےلیے  اپنی خصوصی ٹرین میں بیجنگ کا سفر کیا تھا

کم نے چین کی جانب سے اپنی سب سے بڑی فوجی پریڈ کے انعقاد کے ایک دن بعد یعنی  گذشتہ جمعرات کو بیجنگ میں شی جن پنگ کے ساتھ سربراہی اجلاس کے دوران چین کے ساتھ تعلقات کو مستقل طور پر فروغ دینے کا عہد کیا تھا۔

دریافت کیجیے
تہران کی نیک نیتی کو کمزوری نہ سمجھا جائے: باقر قالیباف
پاکستانی وزیر اعظم انطالیہ سے صدر ایردوان  کے لیے تعریفی الفاظ اور دوستی کے پیغامات کے ساتھ روانہ
اسرائیل سیکورٹی کو بہانہ بنا کر 'زمینوں پر مزید قبضہ' کر رہا ہے، ترک وزیر خارجہ فیدان
آسڑیلیا اور جاپان کے مابین 7 بلین ڈالر کے جنگی جہازوں کی تیاری کا معاہدہ طے
ترک وزیر خارجہ کی امریکہ۔ایران معاہدے کے ایجنڈے پر مصر، پاکستان اور سعودی عرب کے ہم منصبوں سے ملاقات
ایردوان: ایران پر غیر قانونی حملوں سے علاقائی سیکیورٹی خطرات میں اضافہ ہوا ہے
ایران: جب تک لبنان میں فائر بندی جاری ہے ہُرمز کھُلا رہے گا
صدر رجب طیب ایردوان کی پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات
ایران نے آبنائے ہُرمز کو تمام جہازوں کے لئے کھولنے کا اعلان کر دیا
آرتیمیس دوئم کی ٹیم زمینی ماحول سے ہم آہنگی کے مرحلے میں
دس روزہ لبنان۔اسرائیل جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل ہو گیا
انطالیہ ڈپلومیسی فورم 2026 شروع ہوگیا
آئی ایم ایف: مہنگائی اور سست اقتصادی ترقی یورپ کی منتظر ہے
عرب ممالک کا اسرائیل-لبنان فائر  بندی پر خیر مقدم، اسلحہ کو سرکاری کنٹرول میں لینے پر زور
ترکیہ: اردوعان۔محمود ملاقات