ایشیا
3 منٹ پڑھنے
بھارت نے مونتھا طوفان کے لیے تیاریاں شروع کر دیں
طوفان کی آمد سے قبل اسکول بند کر دیئے گئے اور نشیبی ساحلی علاقوں سے ہزاروں رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے
بھارت  نے مونتھا طوفان کے لیے تیاریاں شروع کر دیں
The storm is expected to intensify, bringing winds of 90 kmph to 110 kph as it pushes toward the country’s eastern coastline.
28 اکتوبر 2025

بھارت کے مشرقی ساحل پر مونتھا سمندری طوفان کی متوقع آمد کے مقابل حکام نے اسکول بند کر دیئے اور نشیبی ساحلی علاقوں سے ہزاروں رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔

انڈیا محکمہ موسمیات کے مطابق فی الحال خلیج بنگال میں موجود  مونتھا طوفان نے  ایک شدید بحری طوفان کی شکل اختیار کر لی  ہے اور توقع ہے کہ  منگل کی شام   جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے بندرگاہی شہر کاکیناڈا کے ساحلوں سے ٹکرائے گا۔

  طوفان اس وقت آندھرا پردیش کے مشرقی ساحلی علاقے مچھلی پٹنم سے تقریباً 160 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے۔

توقع ظاہر کی جا رہی ہے    انڈیا کے مشرقی ساحل پر پہنچنے کے وقت طوفان کی شدت میں مزید اضافہ ہو جائے گا اور طوفانی ہواوں کی رفتار 90 کلومیٹر فی گھنٹہ سے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہو جائے گی ۔

محکمہ موسمیات نے آندھرا پردیش کے 19 اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا  اور انتہائی شدید بارشوں کی پیشین گوئی کی ہے۔ پڑوسی ریاستوں تمل ناڈو، تلنگانہ، کیرالہ اور کرناٹک میں بھی درمیانے سے لے کر شدید درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ آفات کے ایک صوبائی اہلکار کے مطابق آندھرا پردیش میں آفات سے نمٹنے والی ٹیموں نے اب تک 38,000 افراد کو  نشیبی  علاقوں سے امدادی کیمپوں میں منتقل کر دیا ہے ۔ آندھراپردیش انتظامیہ کے مطابق تقریباً 40 لاکھ افراد خطرناک علاقوں میں ہیں اور طوفان سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

ریاست کے وزیر مواصلات نارا لوکیش نے ایک سوشل میڈیا  بیان میں کہا ہے کہ متاثرین کی پناہ کے لئے  1,906 امدادی کیمپ اور 364 اسکول تیار کر لئے گئے  ہیں۔ 1,238 نشیبی  دیہاتوں سے انخلاء جاری ہے ۔

اسکولوں اور کالجوں کو بدھ تک بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے اور ماہی گیروں کو سمندر سے دُور رہنے کی تنبیہ  کی گئی ہے۔ منگل کو ٹرین کے سفر اور پروازیں جزوی طور پر متاثر ہوئی ہیں۔

ایک ریاستی آفتی اہلکار کے مطابق اوڈیشہ  انتظامیہ نے تقریباً 32,000 افراد کو خطرناک علاقوں سے امدادی کیمپوں میں منتقل کرنا شروع کر دیا ہے ۔

ماحولیاتی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا میں شدید طوفان زیادہ عام ہو رہے ہیں۔ عالمی درجہ حرارت میں اضافےنے ان طوفانوں کو زیادہ شدید اور غیر متوقع بنا دیا ہے۔

بھارت کے مشرقی ساحل پر ایک  طویل عرصے سے طوفانوں  کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے  لیکن ان طوفانوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔سال 2023 طوفانوں کے حوالے سے  بھارت کے لیے مہلک ترین سال تھا۔ اس سال  523 افراد ہلاک ہوگئے اور تقریباً 2.5 بلین ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔

دریافت کیجیے
اگر ٹرمپ بیجنگ کے ساتھ مل کر یوکرین پر کام کریں تو نوبل امن انعام جیت سکتے ہیں: وانگ
روس: وزیرِ اعظم میخائل میشوستن چین کے دورے پر
افغانستان: 6،3 کی شدّت سے زلزلہ
امریکہ اور بھارت نے 10 سالہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیئے
ہم آج ہی تجارتی معاہدے پر دستخط کر سکتے ہیں: صدر ٹرمپ
جنوبی کوریا کے ساتھ اقتصادی و دفاعی تعلقات میں اضافہ ہو رہا ہے:ٹرمپ
جاپان: شینزو آبے کے قاتل نے اعترافِ جُرم کر لیا
چین اور آسیان نے اپ گریڈ کردہ آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط  کر دیئے
"اہم معدنیات کی فراہمی"جاپان اور امریکہ نے معاہدہ طے کرلیا
مشرقی تیمور رسمی طور پر  ASEAN کا 11 واں رکن ملک بن گیا
ٹرمپ کی دھمکی کام آئی،تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نےامن معاہدہ قبول کر لیا
ٹرمپ ایشیا کے دورے کے دورے پر، چینی ہم منصب سے ملاقات کا امکان
انڈونیشیا: ہم، نتائج سے بخوبی واقف ہیں
شمالی کوریا کی کئی مہینوں کے وقفے کے بعد دوبارہ بیلسٹک میزائلوں کی آزمائش
چین کی طرف سے "دوستی اور شراکت داری' کی دعوت
ہیوی میٹل ڈرمر 'سناے تاکائیچی' جاپان کی پہلی خاتون وزیر اعظم بن گئیں