ایشیا
2 منٹ پڑھنے
ہیوی میٹل ڈرمر 'سناے تاکائیچی' جاپان کی پہلی خاتون وزیر اعظم بن گئیں
لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما 'سنائے تاکائیچی'، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کامیابی حاصل کر کے، ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم منتخب ہو گئی ہیں
ہیوی میٹل ڈرمر 'سناے تاکائیچی' جاپان کی پہلی خاتون وزیر اعظم بن گئیں
Takaichi received 237 votes, topping the majority of the 465-seat chamber, according to a lower house staff. / AFP
21 اکتوبر 2025

جاپان کی حزبِ اقتدار 'لبرل ڈیموکریٹک پارٹی' کی رہنما 'سنائے تاکائیچی'، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کامیابی حاصل کر کے، ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم منتخب ہو گئی ہیں۔

تاکائیچی نے، بروز منگل ، 465 نشستوں پر مشتمل ایوانِ زیریں سے 237 ووٹ لے  کر اکثریت حاصل  کر لی ہے۔ کمزور اختیارات والے ایوان بالا  سے بھی منظوری حاصل کرنے کے بعد منگل کی شام کو انہوں نے جاپان کی 104ویں وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔

انہوں نے  گذشتہ مہینے انتخابی ناکامیوں کی ذمہ داری قبول کر کے مستعفی ہونے والے وزیر اعظم' شیگیرو ایشیبا' کی جگہ سنبھالی ہے اور حالیہ پانچ سالوں میں جاپان کی پانچویں وزیر اعظم منتخب ہو ئی ہیں۔

تاکائیچی ایک اقلیتی حکومت کی قیادت کریں گی ۔ ایک بھاری ملکی ایجنڈہ ان کا منتظر ہے جس  میں اگلے ہفتے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا طے شدہ دورہ بھی شامل ہے۔

سنائے تاکائیچی سابق ہیوی میٹل ڈرمر ہیں۔انہوں  نے 4 اکتوبر کو لبرل ڈیموکریٹک پارٹی 'ایل ڈی پی' کی قیادت سنبھالی۔ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کئی  دہائیوں سے تقریباً مسلسل اقتدار میں ہونے کے باوجود  حمایت کھو  رہی ہے۔

ان کے انتخاب سے چھ دن بعد،  نو منتخب وزیر اعظم کے قدامت پسند نظریات اور 'ایل ڈی پی'  کے خلاف عطیہ اسکینڈلوں سے مضطرب، 'کومیتو پارٹی'  حکومتی  اتحاد سے علیحدہ ہو گئی ہے۔

اس علیحدگی کے بعد  تاکائیچی کو اصلاح پسند اور دائیں بازو کی  حامی جاپان انوویشن پارٹی 'جے آئی پی' کے ساتھ اتحاد کرنا پڑا ہے۔اس اتحاد پر پیر کی شام دستخط کئے گئے تھے۔

اس اتحاد کے مقابلے میں جے آئی پی نے غذائی مصنوعات پر صارف ٹیکس کی شرح کو صفر کرنے،اداراتی و تنظیمی عطیات کو ختم کرنے اور اراکینِ پارلیمنٹ کی تعداد میں  کمی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تاکائیچی نے پیر کے روز جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ان کا ہدف جاپانی معیشت کو مضبوط کرنا  اور جاپان کو آئندہ نسلوں کی ذمہ داری اٹھاسکنے کا اہل  بنانا ہے۔

دریافت کیجیے
ایرانی رہنما: ایران دشمن کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا، ہم ہمسایہ ممالک سے معذرت خواہ ہیں
یوکرین کی ایک رہائشی عمارت پر روسی حملے میں متعدد افراد ہلاک
ایردوان اور میلونی نے مشرق وسطیٰ کے بڑھتے ہوئے بحران کے درمیان علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا
اقوام متحدہ کا مشرق وسطی میں پھیلتی ہوئی جنگ کے باعث 'سنگین انسانی ہنگامی صورتحال' کا اعلان
امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ کے پہلے 36 گھنٹوں میں 3,000 سے زیادہ فضائی حملے کیے: رپورٹ
چین: مشرقِ وسطیٰ میں احتیاط سے کام لیا جائے
یورپی یونین: ترک مصنوعات پر 'میڈ ان ای یو' لیبل چسپاں ہو گا
امریکہ: ہم بھارت کو چین کی طرح اپنا رقیب نہیں بننے دیں گے
امریکی تحقیقات میں ایرانی اسکول پر حملے میں امریکی کردار کی تائید ہوتی نظر آتی ہے — رپورٹ
نیپال میں 2025 کی بغاوت کے بعد پہلے پارلیمانی انتخابات
سعودی عرب نے 3 بیلسٹک میزائلوں کو ناکارہ کر دیا
ایران میں برّی کاروائی کا سوچنا فی الحال وقت کا زیاں ہو گا: ٹرمپ
اسرائیل: ہم نے، بیروت کے جنوبی مضافات پر، نئے فضائی حملے کئے ہیں
اسپین: ٹرمپ سے اپیلیں کرتے رہنا بالکل بے فائدہ ہے
ترک قومی خفیہ سروس کا شام میں کلیدی داعش آپریشن