ایشیا
2 منٹ پڑھنے
جنوبی کوریا کے ساتھ اقتصادی و دفاعی تعلقات میں اضافہ ہو رہا ہے:ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی کوریا نے امریکہ کے ساتھ وسیع پیمانے پر اقتصادی اور دفاعی پیکج پر اتفاق کیا ہے
جنوبی کوریا کے ساتھ اقتصادی و دفاعی تعلقات میں اضافہ ہو رہا ہے:ٹرمپ
ٹرمپ
30 اکتوبر 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی کوریا نے امریکہ کے ساتھ وسیع پیمانے پر اقتصادی اور دفاعی پیکج پر اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے جمعرات کو اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر کہا  کہ جنوبی کوریا نے امریکہ کی طرف سے ان کے خلاف عائد محصولات میں کمی کے لئے امریکہ کو 350  ارب  ڈالر ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔"

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا نے امریکہ سے  تیل اور گیس کی بڑی مقدار خریدنے پر اتفاق کیا ہے  جس کے  ساتھ ہی  جنوبی کوریا کی کمپنیوں اور تاجروں کی جانب سے امریکہ میں سرمایہ کاری 600 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا  کہ ہمارا فوجی اتحاد پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے اور اس کی بنیاد پر  میں نے انہیں پرانے زمانے کی  اور بہت کم رفتار ڈیزل سے چلنے والی آبدوزوں کے بجائے جوہری توانائی سے چلنے والی آبدوز بنانے کی منظوری دی ہے۔

گزشتہ  روز  جنوبی کوریا میں صدر لی جے میونگ سے ملاقات کے دوران  ٹرمپ نے کہا کہ جنوبی کوریا کے ساتھ ایک غیر معمولی تجارتی معاہدے کو کافی حد تک حتمی شکل دی گئی ہے ، لیکن یہ کہنے سے گریز کیا کہ رہنما حتمی معاہدے پر متفق ہوئے ہیں۔

 بعد ازاں جمعرات کو متوقع ہے کہ ٹرمپ اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے، جو ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جنوبی کوریا میں ہیں۔

 یہ بھی بتایا گیا ہے کہ  ٹرمپ علاقائی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

دریافت کیجیے
اگر ٹرمپ بیجنگ کے ساتھ مل کر یوکرین پر کام کریں تو نوبل امن انعام جیت سکتے ہیں: وانگ
روس: وزیرِ اعظم میخائل میشوستن چین کے دورے پر
افغانستان: 6،3 کی شدّت سے زلزلہ
امریکہ اور بھارت نے 10 سالہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیئے
ہم آج ہی تجارتی معاہدے پر دستخط کر سکتے ہیں: صدر ٹرمپ
بھارت  نے مونتھا طوفان کے لیے تیاریاں شروع کر دیں
جاپان: شینزو آبے کے قاتل نے اعترافِ جُرم کر لیا
چین اور آسیان نے اپ گریڈ کردہ آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط  کر دیئے
"اہم معدنیات کی فراہمی"جاپان اور امریکہ نے معاہدہ طے کرلیا
مشرقی تیمور رسمی طور پر  ASEAN کا 11 واں رکن ملک بن گیا
ٹرمپ کی دھمکی کام آئی،تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نےامن معاہدہ قبول کر لیا
ٹرمپ ایشیا کے دورے کے دورے پر، چینی ہم منصب سے ملاقات کا امکان
انڈونیشیا: ہم، نتائج سے بخوبی واقف ہیں
شمالی کوریا کی کئی مہینوں کے وقفے کے بعد دوبارہ بیلسٹک میزائلوں کی آزمائش
چین کی طرف سے "دوستی اور شراکت داری' کی دعوت
ہیوی میٹل ڈرمر 'سناے تاکائیچی' جاپان کی پہلی خاتون وزیر اعظم بن گئیں