ترکیہ
3 منٹ پڑھنے
ترکیہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے بیلسٹک میزائل کو تباہ کر دیا گیا
ایران سے فائر کئے گئے اور عراق و شام کی فضائی حدود عبور کرنے کے بعد ترکیہ کی فضائی حدود کا رُخ کرنے والے بیلسٹک میزائل کو تباہ کر دیا گیا ہے: ترکیہ وزارت دفاع
ترکیہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے بیلسٹک میزائل کو تباہ کر دیا گیا
Turkish Ministry of Defense / AA

ترکیہ وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق  ایران سے فائر کئے گئے اور عراق و شام کی فضائی حدود عبور کرنے کے بعد ترکیہ کی فضائی حدود کا رُخ کرنے والے بیلسٹک میزائل کو مشرقی بحیرہ روم میں نصب نیٹو فضائی سسٹم  اور میزائل دفاعی سسٹم نے بروقت نشانہ بناکر تباہ کر دیا ہے۔

حطائےمیں گرنے والے ٹکڑے  فضائی دفاعی سسٹم  کے ایمونیشن ٹکڑے   ہیں

مذکورہ خطرے کو رفو کرنے کے بعد  ترکیہ کے ضلع حطائے کی تحصیل دورت یول  میں گرنے والے ٹکڑوں سے متعلق جاری کردہ  بیان میں کہا گیا ہے کہ  " ضلع حطائے کی تحصیل دورت یول میں گرنے والے ایمونیشن ٹکڑے میزائل کو فضاء میں تباہ کرنے والے فضائی دفاعی نظام کے گولہ بارود کے ٹکڑے   ہیں۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں   ہوا  اور کسی کے  زخمی ہونے کی بھی  اطلاع نہیں ملی" ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ " خطرہ خواہ کسی طرف سے  بھی آئے اس کا جواب دیا جائے گا"۔

 بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ترکیہ، علاقائی استحکام اور امن کے حق میں ہے۔ ترکیہ ملکی و عوامی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے پُر عزم ہے  اوراس کی اعلیٰ صلاحیت رکھتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ “خطرہ خوہ کسی کی طرف سے بھی ہو اور کہیں سے بھی آئے ہم اپنی زمین اور شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے قابل ہیں ۔ اپنی  فضائی حدود کے دفاع کے لیے کوئی بھی قدم فیصلہ کن  شکل میں اور بلا جھجک اٹھایا جائے گا۔ ہم آپ کو یاد دلاتے ہیں کہ ہم اپنے ملک کے خلاف کسی بھی مخاصمانہ رویے کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں"۔

 علاقائی تنازعے کی وارننگ

 بیان میں تمام فریقین سے تنازعات کو پھیلانے کا سبب بننے والے  اقدامات سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ نیٹو اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ مشاورت اسی تناظر میں جاری رہے گی۔

فیدان ۔ عراقچی ملاقات

وزیر خارجہ خاقان فیدان کی ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون ملاقات کی ہے۔

سفارتی ذرائع سے موصول  معلومات کے مطابق ٹیلی فونک ملاقات میں وزیر خارجہ خاقان فیدان نے ایران سے فائر کئے گئے بیلسٹک میزائل کی  ترکیہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی نشاندہی اور بعد ازاں اس ناکارہ بنائے جانے کا ذکر کیا اور اس پر   ترکیہ کے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔  فیدان نے خطے میں کشیدگی کی طرف توجہ دلائی اور زور دیا ہے  کہ کوئی بھی ایسا قدم جو تنازعات کے پھیلنے کا باعث بنے اُسے روکا جانا چاہیے۔

دریافت کیجیے
بُرہانالدین دوران: غزہ کے المیہ  نے ہمارے ذہنوں میں گہرے نقوش چھوڑے ہیں
ترکیہ علاقائی بحرانوں کے حل کی کوششوں کی قیادت کر رہا ہے: ایردوان
وزیر خارجہ فیدان کی لاوروف کے ساتھ مذاکرات کے بعد 'محفوظ، آزاد اور بلا رکاوٹ' ہرمز ٹرانزٹ کی اپیل
نئے انقرہ ہوائی اڈے کا افتتاح
اختلافات کے برعکس ترک-ہند تعلقات اچھے ہونے چاہیئے:فیدان
ترکیہ: فیدان۔عراقچی ملاقات
ترکیہ: صدر اردوعان 'صفر آلودگی فورم' کی اختتامی نشست میں شرکت کریں گے
ترک کشتی پر حملہ،1 ماہی گیر ہلاک 4 زخمی
حجاز ریلوے کا منصوبہ جلد ہی شروع کیا جائے گا:اورال اولو
عالمی فٹ بال کپ کے لیے الٹی گنتی شروع، ترکیہ کی قومی ٹیم امریکہ پہنچ گئی
فیدان انڈونیشیا میں،باہمی روابط بڑھانے پر غور
ترکیہ: فیدان، انڈونیشیا کے دورے پر
ٹرمپ، نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں: فیدان
ترکیہ۔آذربائیجان گیس سپلائی منصوبہ شام کی ترقی میں مدد کرے گا: اردوعان
فتح استنبول:تاریخ کی سمت بدلنے والی فتح
صدر اردوعان کا پیغامِ عید: غزّہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
صدر اردوعان کی ٹرمپ اور علاقائی رہنماؤں کے ساتھ ٹیلی کانفرنس
ترکیہ قومی خفیہ سروس کا شام میں آپریشن: داعش کے 10 کارندے ترکیہ لائے گئے
اسرائیل کی مشرق وسطی میں اشتعال انگیز کارروائیاں ختم ہونی چاہئیں، صدر ایردوآن
ترک قومی خفیہ ایجنسی نے جاسوسی نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا